ملتان(صفدربخاری سے) معروف قانوندان سیاسی و سماجی رہنما محترمہ صائمہ عامر خان ایڈوکیٹ کی جانب سے عافیت سنٹر اولڈ ایج ہوم میں بے سہارا بزرگوں کے اعزاز میں عید ملن ظہرانے کا اہتمام کیا گیا. اس موقع پر محترمہ صائمہ عامر ایڈوکیٹ نے سماجی رفقا کے ہمراہ سارا دن بے سہارا بزرگوں کے ساتھ گزارہ ان سے ان کے مسائل دریافت کیے اور ان کے لئے پر تکلف ظہرانے کا بھی اہتمام کیا. اس موقع پر محترمہ صائمہ عامرخان، سماجی رہنما و صدر شعور ترقیاتی تنظیم شاہد محمود انصاری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بزرگ ہمارے معاشرے کا انمول سرمایہ ہیں ہمیں اپنے بزرگوں کا احترام کرنا چائیے اور ان کو درپیش تمام مسائل حل کرنے چائیں اور مزید لوگوں اور اداروں کو بھی اس کارخیر میں اپنا حصہ ملانا چائیے. اس موقع پر محترمہ صائمہ عامر خان اور صدر شعور ترقیاتی تنظیم شاہد محمود انصاری نے محکمہ سوشل ویلفیئر خاص طور پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر و انچارج اولڈ ایج ہوم محترم نند لال کو عافیت سنٹر اولڈ ایج ہوم میں داخل بزرگوں کی دستیاب وسائل سے حقیقی دیکھ بھال کرنے پر دیگر آفیسرز اور سٹاف کی خدمات کو بھی سرہایہ اور حکومت وقت سے مزید اقدامات کرنے پر زور دیا.اس موقع پر شاہد محمود انصاری صدر شعور ترقیاتی تنظیم،سماجی رہنما جنرل سیکرٹری stt ملک امیر نواز، مسز تسلیم اشتیاق، اسسٹنٹ ڈائریکٹر و انچارج اولڈ ایج ہوم محترم نند لال،محترمہ شاہینہ طلعت ۔ جنرل سیکرٹری CSF چوہدری منصور احمد ایڈووکیٹ ۔ وائس چیرمین csf اقبال خان بلوچ ۔ آرگنائزر ملک تصورحیات و دیگر نے بھی خطاب کیا، اس موقع پر شریک بزرگوں نے میزبان سمیت تمام منتظمین کی خیر و سلامتی کیلیے خصوصی دعا کی اور ظہرانے کے بہترین انتظام پر شکریہ ادا کیا ۔