ڈیلی ویجز ملازمین اور مزدور رہنماؤں کا مشترکہ اجلاس، حکومت سے تنخواہوں میں اضافے اور مستقل تقرری کا مطالبہ
ملتان: ڈیلی ویجز ملازمین اور مزدور رہنماؤں کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت معروف مزدور رہنما ملک منیر حسین ہانس منعقد ہوا، جس میں موجودہ بجٹ کو مزدور دشمن قرار دیتے ہوئے شدید احتجاج کیا گیا۔ اجلاس میں شریک تمام مزدور رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت نے صرف سرمایہ دار طبقے کو نوازا ہے جبکہ محنت کش طبقے کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا گیا ہے۔اجلاس میں کہا گیا کہ عام عوام کو مہنگائی کا سامنا ہے اور غریب مزدور کا جینا دوبھر ہو گیا ہے ،مزدور رہنماؤں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ ڈیلی ویجز ملازمین کی کم از کم تنخواہ 50 ہزار روپے مقرر کی جائے اور تمام ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کیا جائے، ان کا کہنا تھا کہ موجودہ مہنگائی میں گزارہ کرنا انتہائی مشکل ہو چکا ہے، اور ڈیلی ویجز ملازمین محکمہ جات کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، ان کے ساتھ ناانصافی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔اجلاس میں ملک منیر حسین ہانس، محمد عمر، چوہدری احتشام، عامر لنگاہ، ملک جعفر ہانس، محمد حنیف، زاہد نذیر، عمران بشیر، افضل قریشی، کاشف اشرف، محسن الطاف، عبدالوہاب، اعزاز الحق، علی عباس اور کلیم بٹ سمیت دیگر مزدور رہنماؤں نے شرکت کی، رہنماؤں نے واضح کیا کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا اور پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔








































Visit Today : 191
Visit Yesterday : 369
This Month : 11397
This Year : 59233
Total Visit : 164221
Hits Today : 4564
Total Hits : 814662
Who's Online : 5






















