چائلڈ لیبر کا عالمی دن،،،چائلڈ لیبر کا شکار بچوں کے مسلسل استحصال کی شدید مذمت کرتے ہیں: ڈاکٹر اقصی ارشد ہاشمی
bbc news urdu نے Thursday، 12 June 2025 کو شائع کیا.
ملتان(صفدربخاری سے) عہد آرگنائزیشن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر اقصی ارشد ہاشمی نے کہا ہے کہ چائلڈ لیبر کا شکار بچوں کے مسلسل استحصال کی شدید مذمت کرتے ہیں جوکہ خطرناک اور کم اجرت والی مزدوری کرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ چائلڈ لیبر بچوں کے تعلیم کے حق، صحت مند بچپن اور محفوظ مستقبل کو چھین لیتی ہے۔چائلڈ لیبر کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے حکومت اور عوام دونوں سے مطالبہ کیا کہ وہ چائلڈ لیبر کے خاتمے میں فعال کردار ادا کریں۔ انہوں نے پالیسی سازوں سے اپیل کی کہ وہ تعلیم کے لیے فنڈنگ میں اضافہ کریں اور بچوں کے تحفظ سے متعلق قوانین کو مزید مؤثر بنائیں۔اور عوام کو روزگار کے مواقع مہنگائی میں کمی کے اقدامات کئے جائیں تاکہ والدین بچوں کو تعلیم دلوا سکیں
ٹیگز:-








































Visit Today : 191
Visit Yesterday : 369
This Month : 11397
This Year : 59233
Total Visit : 164221
Hits Today : 4531
Total Hits : 814630
Who's Online : 8






















