ملتان: مکس انسٹی ٹیوٹ کے چیف ایگزیکٹو احمد علی بھٹی اور ڈائریکٹر رضوانہ ملک نے کہا ہے کہ اب ملتان اور جنوبی پنجاب کے طلباء و طالبات کو کسی بڑے شہر جانے کی ضرورت نہیں مکس انسٹی ٹیوٹ اب بہترین ٹرینرز اور ماہر اساتذہ کی زیرِ نگرانی بہترین کھانے پکانے اور تقریبات کی بہترین سجاوٹ کرنے کے جدید ریسرچ کے ذریعے تمام طریقے بتائے جائیں گے اور اب طلبہ خود بہترین اپنا روزگار کما سکیں گےاسلام آباد، کراچی، لاہور، فیصل آباد اور دیگر شہروں کے معیار کے کھانے اور سجاوٹ یہاں کے طلبہ کر سکیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مکس انسٹی ٹیوٹ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے مزید کہا مکس انسٹی ٹیوٹ پہلے ہی اپنے طلباء و طالبات کی ترقی کے لیے دن رات کام کر رہا ہے اور آج کا دن بھی ان کے لیے بہترین ثابت ہوگا اور ہم پورے ملتان سے کم بجٹ میں بہترین کام کر کے دیں گے ہمارا ادارہ کامیابی کی جانب ایک اور قدم بڑھا رہا ہے ہمارے انسٹی ٹیوٹ میں تجربہ کار اساتذہ کی رہنمائی میں نوجوان ان ٹریڈز میں ہنر سیکھ سکتے ہیں اور اپنا مستقبل روشن بنا سکتے ہیں ان پروگرام میں تربیت حاصل کرنے کے بعد نوجوان مختلف ہوٹلوں، ریستورانوں اور ایونٹ مینجمنٹ کمپنیوں میں ملازمت حاصل کر سکتے ہیں تقریب میں چیمبر آف کامرس برائے خواتین کی صدر سیرت فاطمہ ،سعدیہ نواز، ڈاکٹر جواد، نادر خان، مسز رضوانہ گیلانی اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس کے بعد کلاسز کا افتتاح کیا گیا اور ملتان کے معروف گلو کاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔