ملتان: وزیر اعلیٰ پنجاب کے زیرِ اہتمام سمر گیمز کیمپ کا انعقاد، چار اضلاع کے نوجوان کھلاڑیوں کی شرکت

ملتان (صفدربخاری سے) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ملتان میں سمر گیمز کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں جنوبی پنجاب کے چار اضلاع کے نوجوان کھلاڑیوں نے بھرپور حصہ لیا۔ ان اضلاع میں ملتان، وہاڑی، خانیوال اور لودھراں شامل تھے۔ اس کیمپ کا مقصد نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا اور مقامی سطح پر کھیلوں کے فروغ کو یقینی بنانا تھا۔ کیمپ میں مختلف کھیلوں میں بہترین کارکردگی
دکھانے والے کھلاڑیوں میں محمد احمد، عبداللہ طاہر، محمد شاہزیب، محمد حسن اور فہد حسین شامل ہیں، جنہوں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ کھلاڑیوں کی تربیت کوچ انیس خان اور منیجر ملک اقبال کی نگرانی میں کی گئی، جنہوں نے نوجوانوں کو کھیل کے جدید اصولوں سے روشناس کرایا اور ان کی مہارتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کیا۔ مقامی انتظامیہ اور شرکاء نے حکومتِ پنجاب کے اس اقدام کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی ایسے کیمپس منعقد کیے جاتے رہیں گے تاکہ نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کی جانب مائل کیا جا سکے۔








































Visit Today : 211
Visit Yesterday : 369
This Month : 11417
This Year : 59253
Total Visit : 164241
Hits Today : 6422
Total Hits : 816520
Who's Online : 5






















