بلاول نے کامیاب سفارتکاری سے بھارت کو شہ مات دیدی ہے،کارکن بلدیاتی الیکشن کی بھرپور تیاری کریں، پیپلزپارٹی ہر یوسی سے الیکشن لڑے گی : سید یوسف رضا گیلانی کا ملک ارشد اقبال بھٹہ سے ملاقات میں اظہار خیال
ملتان (صفدربخاری سے) چیئرمین سینیٹ و سابق وزیراعظم سید یوسف رضا
گیلانی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنی کامیاب سفارتکاری کے ذریعے بھارت کو شہ مات دیدی ہے۔بلاول بھٹو زرداری عالمی وسیع ویژن کے مالک ہیں اور انہوں نے اقوام متحدہ،امریکہ اور برطانیہ میں پاکستان کا مقدمہ شاندار انداز میں پیش کر کے دنیا بھر کے سامنے بھارت کا جارحانہ و غیر ذمہ دارانہ اور منفی رویہ عیاں کر دیا ہے۔آج بھارت دنیا بھر میں اکیلا ہے اور پوری دنیا پاکسان کے ذمہ دارانہ موقف کی تائید کر رہی ہے۔ یہ سب کچھ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کامیاب سفارکاری کا نتیجہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلزپارٹی پنجاب کونسل کے رکن ملک ارشد اقبال بھٹہ سے اپنی رہائشگاہ پر خصوصی ملاقات کے دوران کیا۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پنجاب میں کسی بھی وقت بلدیاتی الیکشن کا اعلان ہو سکتا ہے لہذا کارکن بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں فوری طور پر شروع کر دیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی پنجاب کے بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی اور ہر یونین کونسل سے امیدوار کھڑے کریں گے۔ مرکزی وائس چیئرمین پی پی پی سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلزپارٹی جلد ہی پنجاب میں تنظیم سازی شروع کر رہی ہے جس میں فعال ورکرز کو آگے آنے کا موقع ملے گا۔انہوں نے کہا کہ کارکنوں کی شکایات کا ازالہ کریں گے اور انہیں پارٹی عہدوں پر ایڈجسٹ کیا جائیگا۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ کارکن حوصلہ رکھیں جلد ہی کارکنوں کو خوشخبری سنائیں گے۔








































Visit Today : 191
Visit Yesterday : 369
This Month : 11397
This Year : 59233
Total Visit : 164221
Hits Today : 4462
Total Hits : 814560
Who's Online : 11






















