ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام عید بونس کے طور پر ایک اضافی تنخواہ نہ دئیےجانے اور متبادل چھٹی نہ ملنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
ملتان: محنت کش یونین، لیبر اتحاد یونین، اور میونسپل ایمپلائیز یونین ،ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام عید بونس کے طور پر ایک اضافی تنخواہ نہ دئیےجانے اور متبادل چھٹی نہ ملنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت محنت کش یونین کے صدر چوہدری جواداور جنرل سیکرٹری ملک حماد اصغر ڈوگر نے کی ،مظاہرہ میں سینکڑوں ملازمین نے شرکت کی اور مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کی ، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے محنت کش یونین کے صدر چوہدری جواداور جنرل سیکرٹری ملک حماد اصغر ڈوگر نے کہا کہ ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے اور مستقل ملازمین کو عید کے موقع پر ایک اضافی تنخواہ بطور بونس دینے کا وعدہ کیا گیا تھا، لیکن اس پر عمل درآمد کی بجائے صرف 10 ہزار روپے دیے جا رہے ہیں، جو سراسر زیادتی ہے۔ہمارا مطالبہ ہے کہ سینٹری ورکرز کو ایک ایک اضافی تنخواہ دی جائے اور ڈیلی ویجز کو مستقل کیا جائے ، میونسپل ایمپلائیز یونین کے صدر اللہ دتہ لاہوری اور ملک رضوان بھٹہ نے کہا کہ مزدور کی مزدوری پسینہ خشک ہونے سے پہلے ادا کی جانی چاہیے، لیبر اتحاد یونین کے جنرل سیکرٹری سمیع اللہ خان بلوچ اور اختر عباس جوئیہ نے مطالبہ کیا کہ سینٹری ورکرز کو ایک ماہ کی تنخواہ بطور بونس دی جائے اور متبادل چھٹی کے بدلے معاوضہ دیا جائے، محنت کش یونین کے نائب صدر ملک منیر احمدہانس اور ریاض خان خاکوانی نے کہا کہ سینیٹری ورکرز ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور اگر ان کے ساتھ انصاف نہ کیا گیا تو ہڑتال کا اعلان کر دیا جائے گا اور شہر میں صفائی کا کام بند کر دیا جائے گا، جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔انہوں نے متعلقہ حکام، بالخصوص وزیراعلیٰ پنجاب اور ڈپٹی کمشنر ملتان سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری نوٹس لیتے ہوئے سینیٹری ورکرز کے مطالبات منظور کریں۔اگرہمارے مطالبات منظورنہ کئے گئےتوروزانہ کی بنیادپراحتجاج کیاجائےگا۔احتجاجی مظاہرے میں ملک فرید ڈیرے وال، ساجد کلو، ملک عامر اعوان، کاظم علی، رضوان بھٹہ.ملک عامراعوان۔ملک فریدچیرمین۔وارث علی سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔








































Visit Today : 191
Visit Yesterday : 369
This Month : 11397
This Year : 59233
Total Visit : 164221
Hits Today : 4538
Total Hits : 814636
Who's Online : 8






















