چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی سالگرہ اور عید ملن تقریب، پارٹی قائدین اور کارکنان کی بھرپور شرکت
ملتان : پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل ملتان کے جنرل سیکرٹری شیخ سلیم کی جانب سے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی سالگرہ اور عید ملن کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں پارٹی کے سینئر رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی، تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، ایم این اے نوید عامر جیوا،سابق ایم پی اے ملک شاہ رخ، سابق ایم پی اے عثمان بھٹی،اے ڈی بلوچ جنرل سیکرٹری ملتان شہر، حاجی ناصر، ملک نصیر میتلا، حاجی محمد سلیم، ملک مرتضیٰ کالرو، ملک مشتاق شجرا، ظہور بھٹی، چوہدری فاروق، عمران بھٹی، احمد بخاری، حمزہ، داؤد چوہدری، عمر احمد میتلا، ملک حق نواز، سر بلند کالرو، سنی بچہ، مقیم شاہ، رمضان شاہ، چوہدری امین، منور میتلا، جانی شاہ، تصویر حسین شاہ، فدا حسین، مرید عباس، منیر اختر نمبردار سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سید یوسف رضا گیلانی اپنی مثال آپ ہیں۔ وہ ضلع کونسل کے چیئرمین رہے ،پانچ بار وفاقی وزیر، اسپیکر قومی اسمبلی، وزیر اعظم پاکستان، قائم مقام صدر اور اب چیئرمین سینیٹ جیسے اعلیٰ ترین عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ ان کا ہر بڑے پارلیمانی عہدے پر فائز ہونا ان کی آئینی، سیاسی اور پارلیمانی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔اس موقع پر مقررین نے اس بات پر بھی فخر کا اظہار کیا کہ عالمی سطح پر سپیکرز کانفرنس کا چیئرمین منتخب کیا جانا نہ صرف سید یوسف رضا گیلانی کی اہلیت کا اعتراف ہے بلکہ پاکستان کے لیے بھی ایک اعزاز کی حیثیت رکھتا ہے۔مقررین نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی سیاست میں وفاداری، استقامت اور اصول پسندی کا پیکر ہیں۔ انہوں نے کئی دہائیاں قبل پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور تمام تر مشکلات و چیلنجز کے باوجود پارٹی کے ساتھ وفادار رہے۔ آج ان کے چار بیٹے بھی قومی و صوبائی اسمبلیوں کے رکن ہیں، جو ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوامی خدمت کا مشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔یہ بھی ایک منفرد اعزاز ہے کہ سید یوسف رضا گیلانی اور ان کے چاروں صاحبزادے بیک وقت اراکین اسمبلی ہیں، جو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں ایک نادر اور منفرد مثال ہے۔تقریب میں یہ بات بھی زور دے کر کہی گئی کہ سید یوسف رضا گیلانی نہ صرف ملتان بلکہ جنوبی پنجاب کی ترقی کا محور سمجھے جاتے ہیں۔ ان کی خوش گفتاری، شائستگی اور متوازن کردار نے انہیں اس خطے کی سیاست میں منفرد مقام عطا کیا ہے۔ وہ اقتدار میں ہوں یا نہ ہوں، ہمیشہ متحرک اور عوامی مسائل کے حل کے لیے سرگرم رہتے ہیں۔تقریب کے آخر میں یوسف رضا گیلانی کی صحت، درازی عمر اور سیاسی خدمات کے تسلسل کے لیے دعا کی گئی اور امید ظاہر کی گئی کہ وہ ملتان اور جنوبی پنجاب کی ترقی کا سفر مزید جوش و جذبے کے ساتھ جاری رکھیں گے۔








































Visit Today : 191
Visit Yesterday : 369
This Month : 11397
This Year : 59233
Total Visit : 164221
Hits Today : 4581
Total Hits : 814679
Who's Online : 5






















