موٹر وے ٹا ل ٹیکس میں اضافہ حکومت کا ظالمانہ اقدام ہے: رانا محمد اصغر
ملتان: آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ فیڈریشن جنوبی پنجاب کے صدر رانا محمد اصغر نے موٹر وے ٹا ل ٹیکس میں حکومت کی جانب سے کئے گئے اضافہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حکومت کا ظالمانہ اقدام ہے ایک سال میں پانچویں مرتبہ ٹول ٹیکس میں اضافہ ہوا ہے جو کہ ٹرانسپورٹرز کے معاشی قتل کے مترادف ہے حکومت فی الفور ٹال ٹیکس میں کئے گئے اضافے کو واپس لے وگرنہ ٹرانسپوٹرز احتجاج پر مجبور ہونگے انہوں نے قوم کو عیدالاضحی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید الاضحی پاکستان اور عالم اسلام کے لئے خوشیوں کا باعث بنے عیدالاضحی قربانی او ر ایثار کا نام ہے، اس عید پر یہ عہد کریں کہ اپنے قرب و جوار میں موجود مستحق اور غریبوں کی خوشیوں کا بھی خیا ل کر یں، انہوں نے مزید کہا کہ عیدالاضحی کی آمد کے موقع پر مسافروں کو تمام تر سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں ملتان انتظامیہ کی ہدایت پرمسافروں کی سہولت کیلئے کرایہ نامے تمام ٹرمنیلز کے کاونٹر پر آویزاں کر دئیے گئے ہیں تاکہ مسافروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے مسافروں سے بھی التماس ہے کہ ٹرانسپورٹ انتظامیہ سے تعاون کریں اور دوران سفر کسی مسافر سے کوئی چیز لے کر نہ کھائیں تاکہ وہ عید کے موقع پر خیر وعافیت سے اپنے پیاروں کے پاس پہنچ سکیں، انہوں نے ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی کہ ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر من وعن عمل کریں اور اوور لوڈنگ سے پرہیز کریں۔








































Visit Today : 216
Visit Yesterday : 369
This Month : 11422
This Year : 59258
Total Visit : 164246
Hits Today : 6686
Total Hits : 816784
Who's Online : 12






















