سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے وارنٹ گرفتاری جاری،،گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم
bbc news urdu نے Wednesday، 4 June 2025 کو شائع کیا.
راولپنڈی:سپیشل جج اینٹی کرپشن راولپنڈی نے کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ سابق وفاقی وزیر طلبی باوجود عدالت پیش نہیں ہو رہے تھے، جس پر انسداد رشوت ستانی عدالت جج خاور رشید نے فواد چودھری کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم دیتے ہوے مقدمے کی سماعت 30 جون تک ملتوی کر دی۔ دوران سماعت، چالان پیش نہ کرنے پر بھی عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور حکم دیا کہ آئندہ تاریخ پر تفتیشی افسر چالان پیش کریں۔ مقدمہ تھانہ اینٹی کرپشن جہلم نے درج کیا تھا، مقدمے میں اراضی حصول کے لیے بھاری رشوت کا الزام ہے۔
ٹیگز:-









































Visit Today : 217
Visit Yesterday : 369
This Month : 11423
This Year : 59259
Total Visit : 164247
Hits Today : 6702
Total Hits : 816800
Who's Online : 14






















