امام خمینی نے اپنی حکمت و بصیرت اور کمال دانشمندی سے اسلام مخالف قوتوں کو زیر کیا : علامہ قاضی نادر حسین علوی
ملتان(صفدربخاری سے) جامعہ شہید مطہری ملتان میں امام خمینی رح کی چھتیسویں برسی کے عنوان سے مجلس عزاء انعقاد کی گئی جس سے پرنسپل جامعہ شہید مطہری ملتان و صوبائی صدر مجلس علماء مکتب اہلبیتٔ جنوبی پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی نے بانی انقلاب داعی اتحاد بین المسلمین رہبر کبیر امام خمینی رحمتہ اللہ علیہ کی چھتیسویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ امام راحل امام خمینی رح وہ تاریخ ساز شخصیت ہیں جنہوں نے دور حاضر کی حسینیت کو زندہ کیا تاریخ ہمیشہ باکردار لوگوں کو یاد رکھتی ہے۔امام خمینی نے اپنی قوم کی فکری آبیاری کی اور ان کے مردہ ضمیروں کو زندہ کیا،آج ایران عالم کفر کیخلاف ایک مضبوط طاقت بن کر اسلامی مقدسات کی حفاظت کے لئے کمر بستہ ہے ،یہ آیت اللہ خمینی کی تربیت کا مظہر ہے انہوں نے کہا کہ امام خمینی صرف ایک عالم نہیں بلکہ کردار ساز تھے انہوں نے مظلوم اور محروم طبقے کی آواز بن کر دنیا میں ان کے حقوق کے لیے آواز بلند کی آپ نے سالوں سال بہادری سے مقابلہ کرکے شہنشاہی نظام کا تختہ الٹایا جس کے بعد ایران میں اسلامی جمہوریہ کے عظیم اور مضبوط نظام کو قائم کردیا ان کا مزید کہنا تھا آج رہبر معظم سید علی خامنای دامت برکاتہ امام خمینی رح کے افکار کے ترجمان بن کر انقلاب اسلامی کی محافظت فرما رہے ہیں اور ان شاء اللہ تا ظہور امام زمان عج انقلاب اسلامی کی یہ روشنی تاریک دنیا کو منور کرتی رھے گی۔








































Visit Today : 216
Visit Yesterday : 369
This Month : 11422
This Year : 59258
Total Visit : 164246
Hits Today : 6672
Total Hits : 816770
Who's Online : 9






















