راجپوت قوم بہادر ، نڈر اور محب وطن قوم ہے،،راجپوت قوم کی تاریخ وفا اور شہادتوں سے بھری ہوئی ہے: راو عبد القیوم شاہین
ملتان(صفدربخاری سے) پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن جنوبی پنجاب کے چیئر مین راو عبد القیوم شاہین نے کہا ہے کہ راجپوت قوم بہادر ، نڈر اور محب وطن قوم ہے تحریک پاکستان سے لیکر تعمیر پاکستان تک راجپوت قوم نے بھرپور جدوجہد کی ہے راجپوت قوم کی تاریخ وفا اور شہادتوں سے بھری ہوئی ہے راجپوت قوم برصغیر کی ایک عظیم، تاریخی، اور جنگجو قوم رہی ہے جس نے مختلف ادوار میں راجوں، مہاراجوں اور بادشاہوں کی حیثیت سے حکومت کی راجپوتوں کو شجاعت، غیرت، عزت، اور وفاداری کا نشان سمجھا جاتا ہے ہمیں صرف دوبارہ سے متحد اور متفق ہونے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام راجپوت کنونشن سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پیر رانا عثمان غنی ،عبداللہ قیوم راو ¿،ثناءاللہ قیوم راو ¿،رانا عبدالجبار،رانا اشتیاق احمد، راو ¿صدرالدین ،راو ¿ ذوالفقار معصومی ،راو ¿ شبیر احمد خاں،راو ¿ محمد عثمان خاں،راو ¿ محمد عارف رضوی ،علامہ قاری ابوبکر عثمان ،رانا عرفان الاسلام ،پیر سید رافع علی شاہ ،پیر رکن الدین حامدی ملتانی ،رانا سکندر ،راناجمشید،رانا صابر مصطفی ،رانا خالدایڈووکیٹ ،رانا ناصر مصطفی ، راو ¿محمد سلیم ،مبین نمبردار ،راو ¿محمد تسلیم ،راو ¿محمد سلیم لاڑ،رانا عمران انور،رانا محمد فاروق نقشبندی ،راو ¿محمد عباد، راو ¿عبدالستار سمیت دیگر نے شرکت اور خطاب کیااس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن پیر رانا عثمان غنی نے کہا ہے پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن واحد تنظیم ہے جو کہ جو راجپوت قوم کے مسائل حل کرنے مین دن رات کوشاں ہے برادری کے ہر فرد کے لئے میرے گھر کے دروازے دن رات کھلے ہیںپاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن کے یوتھ کے مرکزی صدر انجینئر عبداللہ قیوم راو ¿ نے کہا ہے کہ راجپوت قوم کے نوجوان متحد ہو کر یوتھ کا حصہ بنیں تاکہ ہم اپنے برادری کے لوگوں کی خدمت کر سکیں پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن راجپوت برادری کا ایل فعال فورم ہے جس کی جڑیں ملک بھر میں پھیلی ہوئی ہیں۔








































Visit Today : 216
Visit Yesterday : 369
This Month : 11422
This Year : 59258
Total Visit : 164246
Hits Today : 6675
Total Hits : 816773
Who's Online : 9






















