ملتان :  میاں نواز شریف حمایت تحریک کے چئیرمین ملک رمضان اعوان، چیئرپرسن حدیقہ جبین ایڈووکیٹ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف پنجاب کو صاف ستھرا بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوام کو آلائشوں والے بیگ تقسیم کرنے کے موقع پر کیا۔ انھوں نے کہا ہماری حکومت پنجاب میں صحت اور صفائی سمیت بھرپور ترقیاتی کام تیزی سے جاری کر رہی ہے ۔انھوں نے کہا عوام کو بھی چاہئے کہ عید کے موقع پر اپنے قربانی کے جانور کی آلائشوں کو بیگ کے بغیر ہرگز باہر نہ پھینکیں۔ حکومت کے ساتھ ساتھ عوام کا بھی فرض ہے کہ وہ صفائی کے لیے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ساتھ تعاون کریں اور اپنی ذمہ داری نبھائیں۔ اس سلسلے میں اگر کہیں گندگی نظر آئے تو 1139 پر کال کر کے شکایت درج کروائیں۔ ان کی شکایت کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔ آئیں پنجاب کو صاف ستھرا بنانے میں حکومت پنجاب کا ساتھ دے کر ذمہ داری کا عملی ثبوت دیں۔ اس موقع پر چوہدری ارشد انصاری ایڈووکیٹ اور محمد شہباز بھی موجود تھے۔