غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے مظالم جاری ، 2 دن میں حملوں سے درجنوں فلسطینی شہید ، 70 عمارتیں تباہ : عرب میڈیا
bbc news urdu نے Monday، 2 June 2025 کو شائع کیا.
غزہ: غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے مظالم جاری ، 2 دن میں حملوں سے درجنوں فلسطینی شہید جبکہ 70 عمارتیں تباہ ہو گئیں۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے بمباری کرکے غزہ کی شیخ رضوان مارکیٹ میں رہائشی عمارت کو تباہ کر دیا، اس کے علاوہ امداد کیلئے جمع فلسطینیوں پر حملہ کیا جس میں 54 فلسطینی شہید ہو گئے۔ فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے گزشتہ 48 گھنٹوں میں غزہ کی 70 سے زائد رہائشی عمارتوں کو تباہ کر دیا۔ دوسری جانب انسانی حقوق کے دفتر (OHCHR) نے غزہ میں اسرائیل کے فوجی طرز کے امدادی نظام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے امدادی سامان کی تقسیم کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا یا عوام کی زندگی بچانے والی سہولتوں تک رسائی روکنا نہ صرف جنگی جرم بلکہ یہ نسل کشی جیسے بین الاقوامی جرائم میں بھی شامل ہے۔
ٹیگز:-









































Visit Today : 217
Visit Yesterday : 369
This Month : 11423
This Year : 59259
Total Visit : 164247
Hits Today : 6702
Total Hits : 816800
Who's Online : 14






















