منیر احمد صدیقی کو ڈی پی آئی آفس ملتان میں اسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات ہونے پر پنجاب ٹیچرز یونین ضلع ملتان (عباسی گروپ) کی جانب سےگلدستہ پیش کیا گیا
ملتان: پنجاب ٹیچرز یونین ضلع ملتان (عباسی گروپ) کی جانب سے منیر احمد صدیقی کو ڈی پی آئی آفس ملتان میں اسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات ہونے پر پنجاب ٹیچرز یونین کے صدر محمد حافظ سلیم کی قیادت میں ایک نمائندہ وفد نے ان سے ملاقات کی اور انہیں نئی ذمہ داری سنبھالنے پر دلی مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔وفد میں ملک الطاف احمد سرپرست اعلیٰ پنجاب ٹیچرز یونین ضلع ملتان عباسی گروپ)یونین کے سینئر نائب صدر ذوالفقار علی سیفی، جنرل سیکرٹری مہر محمد اقبال، نائب صدور رانا دلشاد احمد، غلام عباس، محمد سعید گجر، رانا احتشام الحق اور میڈیا ایڈوائزر ممتاز حسین بھی شامل تھے۔ صدر محمد حافظ سلیم نے منیر احمد صدیقی کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ وہ اپنے فرائض ایمانداری، محنت اور لگن سے سر انجام دیں گے اور اساتذہ مسائل کے حل میں مثبت کردار ادا کریں گے۔ اسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات ڈی پی آئی (ایلیمنٹری سکاوٹس منیر احمد صدیقی نے کہا وہ اپنی پیشہ وارنہ صلاحیتوں کوبروے کارلاتے ہوئے ہر سطح پر تعلیمی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔








































Visit Today : 216
Visit Yesterday : 369
This Month : 11422
This Year : 59258
Total Visit : 164246
Hits Today : 6675
Total Hits : 816773
Who's Online : 9






















