پھٹہ رکشہ یونین ملتان کے صدر ملک ندیم اخترکی ملتان انتظامیہ کی طرف سے پھٹہ رکشہ پر پابندی کے خلاف پریس کانفرنس
ملتان: پی وائی او ملتان ڈویژن کے صدر و پھٹہ رکشہ یونین ملتان کے صدر ملک ندیم اختر نے ملتان انتظامیہ کی طرف سے پھٹہ رکشہ پر پابندی پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی و بے روزگاری کی وجہ سے پہلے ہی عوام کا جینا محال ہو چکا ہے اس لئے پنجاب حکومت اور ملتان انتظامیہ سے گزارش ہے کہ ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے جس سے غریب کی زندگی مزید اجیرن ہوجائے ، پھٹہ رکشہ پر پابندی لگانے سے بہتر ہے آپ اس بارے میں ایس او پیز جاری کریں اور اس بارے میں آگاہی مہم چلائیں تاکہ اس پیشہ سے منسلک غریب مزدور بے روزگار نہ ہوں انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال پھٹہ رکشہ چلانے والے مزدوروں کے خلاف کاروائی کو فوری طور پر روکا جائے اور ان کے مسائل کو سنا جائے اس کے بعد حکومت ان کیلئے کوئی بہتر حکمت عملی بنائے اگر ایسا نہ کیا گیا تو ملتان میں ہزاروں لوگ بے روزگار ہوں گے ہزاروں بے روزگار ہونے کا مطلب ہے ہزاروں گھرانے بے روزگار ہوں گے ان ہزاروں گھرانوں میں بسنے والے کئی لاکھ افراد بھوک و افلاس می مبتلا ہو کر خودکشیوں پر مجبور ہو جائیں گے اس لئے ظالمانہ و جابرانہ فیصلے کو فوری طور ہر واپس لیکر پھٹہ رکشہ چلانے والے مزدوروں کی زندگی میں خوشحالی لائی جائے،اس موقع پر رانااعظم جاوید، ملک فیصل ،ملک جنید، کاشف، راشد ،عدیل،قاسم ہمراہ موجود تھے۔









































Visit Today : 217
Visit Yesterday : 369
This Month : 11423
This Year : 59259
Total Visit : 164247
Hits Today : 6784
Total Hits : 816882
Who's Online : 11






















