صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف کی گورنر ہاوس پنجاب میں ملاقات،،سیاسی، معاشی اور خارجہ امور پر تبادلہ خیال
لاہور: صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف کی گورنر ہاوس پنجاب میں ملاقات ہوئی جس میں مجموعی سیاسی، معاشی اور خارجہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو حالیہ بیرون ممالک کے دوروں کی تفصیلات سے آگاہ کیا، اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم نے مل کر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، پاکستان کی کامیابیوں کو آج دنیا تسلیم کررہی ہے، کسی کو بھی پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت کو بتایا کہ دوست ممالک کے دورے بہت کامیاب رہے، پاکستان نے ہمیشہ امن کا پیغام دیا ہے، ہماری پاک افواج کی بہادری کی وجہ سے کوئی بھی آج پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا ہے۔









































Visit Today : 217
Visit Yesterday : 369
This Month : 11423
This Year : 59259
Total Visit : 164247
Hits Today : 6807
Total Hits : 816905
Who's Online : 7






















