سقوط ملتان کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے،، نواب مظفر خان سدوزئی نے جان دیدی مگر رنجیت سنگھ کے آگے ہتھیار نہیں پھینکے:رانا محمد فراز نون
ملتان: سقوط ملتان کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے۔ نواب مظفر خان سدوزئی نے جان دیدی مگر رنجیت سنگھ کے آگے ہتھیار نہیں پھینکے۔ 2 جون 1818ء کو رنجیت سنگھ کی سکھافوج کا عظیم جرأت کے ساتھ مقابلہ کیا۔ سرائیکی صوبہ قائم کر کے رنجیت سنگھ کی ناجائز تجاوزات کا فوری خاتمہ کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین سرائیکستان ڈیمو کریٹک پارٹی رانا محمد فراز نون نے پارٹی کے سینئر رہنمائوں مطلوب حسین شاہ بخاری اور ڈاکٹر ظفر ہانس کے ہمراہ جھوک سرائیکستان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ رانا محمد فراز نون نے کہا کہ آج 2 جون سقوط ملتان کے حوالے سے پورے سرائیکی وسیب میں یوم سیاہ کے طور پر منایا جا رہا ہے اور والئی ملتان نواب مظفر خان شہید کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔ نواب مظفر خان شہید نے اپنی اور اپنے اہل و عیال کی قربانی دے کر حق و صداقت کا پرچم بلند کر دیا اور اس خطے کا نام بھی روشن کر دیا۔ حملہ آور رنجیت سنگھ نے ہزاروں مسلمانوں کو شہید کرنے کے بعد مساجد میں داخل ہو کر معاذ اللہ قرآن مجید کے نسخوں کو آگ لگائی، مسجدوں کو اصطبل بنایا۔ اس دن سے لیکر آج تک وسیب کے لوگ سراپا احتجاج ہیں اور ہم اُس وقت تک خاموش نہیں رہیں گے جب تک رنجیت سنگھ کی سوچ کو شکست دیکر صوبہ سرائیکستان نہ بنوا لیں۔ مطلوب حسین شاہ بخاری نے کہا کہ نواب مظفر خان سدوزئی شہید کا ملتان کی مٹی پر قرض ہے کہ انہوں نے سکھوں کے ساتھ جنگ کرتے ہوئے اپنی اور اپنی اولاد کی جان دیدی لیکن سودے بازی نہیں کی حالانکہ سکھوں نے کئی بار ملتان پر حملے کئے لیکن ہر بار پسپا کر دیئے گئے۔ ہمیشہ بد قسمتی رہی کہ ہر کامیاب حکمران کے ساتھ نا انصافی ہوئی یہی نا انصافی نواب صاحب کیساتھ ہوئی کہ رنجیت سنگھ کو تاریخ میں ہیرو بنا کر نواب صاحب کی قربانیوں کو فراموش کر گیا۔ ہم اس وقت حقیقت بیان کرتے رہیں گے جب تک نواب صاحب کو ہیرو اور رنجیت سنگھ مسلمانوں کا دشمن ڈکلیئر نہیں کیا جاتا۔ ڈاکٹر ظفر ہانس نے کہا کہ یوم سقوط ملتان واقعات بارے نسل نو کو آگاہ کرنا ضروری ہے کہ نواب مظفر خان سدوزئی کی شہادت سے شروع ہونے والا استحصال کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ سیاستدانوں نے ہمیشہ سبز باغ اور جھوٹے وعدے کرکے سرائیکی خطہ کے عوام کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کیا اور اقتدار میں آنے بعد وعدوں سے منحرف ہوئے۔ نواب مظفر خان سدوزئی شہید سیاستدانوں کی نا اہلی اور بے حسی کے سبب آج تاریخ میں کہیں کھو چکا ہے۔









































Visit Today : 217
Visit Yesterday : 369
This Month : 11423
This Year : 59259
Total Visit : 164247
Hits Today : 6742
Total Hits : 816841
Who's Online : 11






















