ڈیپارٹمنٹ اف سپورٹس سائنسز بہا ؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں ایک روزہ سیمینار:صدارت پروفیسر ڈاکٹر سیدہ عذرا بتول نے کی
ملتان (صفدربخاری سے) ڈیپارٹمنٹ اف سپورٹس سائنسز بہا ؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں ایک روزہ سیمینار جس کا عنوان “Role of sports in the development of gratitude growth and “grit منعقد کروایا گیا جس کی صدارت صدرشعبہ پروفیسر ڈاکٹر سیدہ عذرا بتول نے کی پاکستان کی مایا ناز
ماہر نفسیات پروفیسر ڈاکٹر سیدہ شاہدہ بتول نے بطور ریسورس پرسن کا کردار ادا کیا اور ان کے ساتھ ڈاکٹر عائشہ اشرف نے بھی اس موضوع کے اوپر اپنے خیالات کا اظہار کیا سیمینار کے موڈریٹر کے فرائض مس مہرین صبا نے انجام دیےاس میں فیکلٹی ممبر بشمول ڈاکٹر زیشان ہمدانی، سکھاں فیض اور طلبا کی کثیر تعداد نے شرکت کی
پروفیسر ڈاکٹر شاہدہ بتول صاحبہ نے انتہائی شاندار انداز میں موضوع پر روشنی ڈالی اور اس بات پر زور دیا کہ جب تک کسی انسان کے اندر شکر گزاری جذبہ استقامت اور جذبہ نمو و ترقی نہ ہو وہ کامیاب اور صحت مند زندگی نہیں گزار سکتا ریسورس پرسن کے انتہائی دلچسپ اور معلوماتی انداز بیاں اور طلبہ نے انتہائی دلچسپی کے ساتھ اس سیمینار کی رونق کو چار چاند لگا دیے سیمینار سے خطاب کرتے
ہوئے ڈاکٹر عائشہ اشرف نے کہا کہ کھیل کا شعبہ ملک کی معاشی ترقی میں انتہائی اہم کردار ادا کر سکتا ہے لہذا پاکستان کو بھی اس شعبہ میں ترقی کے لیے ایک واضح اور قابل عمل حکمت عملی وضع کرنا چاہیے سیمینار کے آخر میں صدر شعبہ پروفیسر ڈاکٹر سیدہ عذرا بتول صاحبہ نے ریسورس پرسن پروفیسر ڈاکٹر سیدہ شاہدہ بتول اور ڈاکٹر عائشہ اشرف کی انتہائی قابلیت اور مہارت کو اور طلبہ کی بھرپور شرکت اور دلچسپی کو سراہا اور انہیں اپنے سپورٹس سائنسز کا چارج سنبھالنے کے بعد ہونے والی مثبت تبدیلیوں کے بارے میں اور مستقبل کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ سیمینار کے مقاصد جو یعنی شکر گزاری جذبہ استقامت اور نمووترقی کے حصول کے لیے اپنی جستجو میں مثبت تبدیلیاں لانے کا عزم کریں تاکہ ان خصوصیات کی بنا پر ہم سپورٹس سائنسز کو زکریا یونیورسٹی کا فعال(وائبرنٹ) شعبہ بنا سکیں بعد ازاں دونوں مہمانوں کو اعزازی شیلڈ پیش کی گیئں









































Visit Today : 217
Visit Yesterday : 369
This Month : 11423
This Year : 59259
Total Visit : 164247
Hits Today : 6817
Total Hits : 816915
Who's Online : 6






















