پنجاب حکومت کی جانب سے ملتان ڈویژن کے لئے مقررہ ٹیکس اہداف ،، پراپرٹی ٹیکس ریکوری پر مامور ٹیمیں اہداف کو یقینی بنانے میں کامیاب رہیں : ڈائریکٹر ایکسائز ملتان ڈویژن افتخار احمد بھلی کی میڈیا سے گفتگو
ملتان (صفدربخاری سے) ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان ڈویژن افتخار احمد بھلی نے
کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے ملتان ڈویژن کے لیئے مقررہ ٹیکس اہداف کے حصول میں پراپرٹی ٹیکس ریکوری پر مامور سینئر ای ٹی اوز، انسپکٹرز کانسٹیبلز بالخصوص موٹر برانچ کی روڈ چیکنگ کی ٹیمیں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ ٹیکس اہداف کو یقینی بنانے میں کامیاب رہی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر خالد حسین قصوری بھی موجود تھے، انہوں نے
میڈیا کو بتایا کہ ملتان ڈویژن سالانہ ٹارگٹ برائے سال 2025۔2024 3 ارب 60 کروڑ 11 ماہ 31 مئی تک وصولی 3 ارب 25 کروڑ سالانہ ہدف کا 90 % ملتان ڈویژن کے لیے موٹر ٹیکسیشن کا سالانہ ٹارگٹ1 ارب 54 کروڑ ہے جبکہ مالی سال کے اختتام سے 1 ماہ قبل اس ٹیکسیشن کی وصولی 1 ارب 78 کروڑ جوکہ مقررہ ہدف کا 115% ہے موٹر ٹیکس میں ملتان ڈسٹرکٹ کی 120% وصولی کے ساتھ پہلی پوزیشن ہے پراپرٹی ٹیکس کے لیے سالانہ ہدف 1 ارب 72 کروڑ اور وصولی 1 ارب 20 کروڑ( 70%) ایکسائز فیس کا سالانہ ہدف 10 کروڑ 90 لاکھ وصولی 10 کروڑ 86 لاکھ(100%) پروفیشنل ٹیکس سالانہ ہدف 12 کروڑ 54 لاکھ وصولی 9 کروڑ 26 لاکھ( 76%) لگژری ہاؤس ٹیکس ہدف 98 لاکھ 58 ہزار وصولی 75 لاکھ 60 ہزار( 77%) ملتان ڈویژن کے چاروں اضلاع میں کارکردگی کے لحاظ سے ملتان ڈسٹرکٹ مجموعی طور پر ٹارگٹ کا 93% ہدف حاصل کرکے ڈویژن میں پہلی پوزیشن پر لودھراں 89% کے ساتھ دوسری وہاڑی 85% کے ساتھ تیسری اور خانیوال 81% کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہے مزید یہ کہ موٹر ٹیکس میں ملتان ہدف کا 120% وصولی کے ساتھ پنجاب بھر میں سکینڈ پوزیشن پر ہے
اس شاندار کارکردگی پر ڈائریکٹر ملتان ڈویژن افتخار احمد بھلی نے اپنے سٹاف کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور محکمہ کے افسران اور سٹاف سے اس توقع کا اظ7ہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آئندہ بھی اسی محنت و لگن سے فرائض منصبی کو ترجیح بناتے ہوئے ملتان ڈویژن کی اس پوزیشن کو نمایاں رکھنے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے، انہوں نے ملتان ڈویژن کے تاجران اور دیگر معزز ٹیکس گزاران سے بھی اظہار تشکر کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کے ٹیکس دوست تعاون سے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے سالانہ ٹارگٹ کے 100% حصول کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔









































Visit Today : 217
Visit Yesterday : 369
This Month : 11423
This Year : 59259
Total Visit : 164247
Hits Today : 6774
Total Hits : 816872
Who's Online : 11






















