مشن بنیان مرصوص کی کامیابی کے پس منظر میں غزہ کی بے مثال قربانیاں ہیں:سیکریٹری جنرل حلقۂ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق
ملتان(صفدربخاری سے) سیکریٹری جنرل حلقۂ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا ہے کہ تزکیہ نفس بندگی کے لیے پہلا قدم ہے- بندگی رب کے مطابق زندگی گذارنے کے لیے پورے خاکہ زندگی کی اصلاح لازم ہے ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان نے ضلع ملتان میں منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اللہ کے حکم پر اپنا سب کچھ چھوڑا اس لیے ابراہیم کو اللہ نے ملت کا لقب دیا – اور ان کو انبیاء علیھم السلام کا جد امجد مانا گیا – ان کے خاندان کی قربانیاں اور آزمائشوں پرثابت قدمی کی مثالیں رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا کہ جماعت اسلامی عورت کے حقوق اور فلاح و بہبود کے لیے جدوجہد کر رہی ہے تاکہ اسلام کے عطا کرہ حقوق سے عورت کو روشناس و مستفید کروایا جا سکے لیکن لاتعداد قوانین اور بل پاس کرنے کے باوجود ریاست اور عدالت عورت کو تحفظ دینے میں ناکام دکھائ دیتی ہیں 2012 سے 2018 کے دوران پاکستان میں اتنی خواتین قتل نہیں ہوئ ہیں جتنی اس ایک سال میں ہوئیں پاکستان کی طرف سے بھارتی جارحیت کے منہ توڑ جواب کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مشن بنیان مرصوص کی کامیابی کے پس منظر میں غزہ کی بے مثال قربانیاں ہیں- اور اہل غزہ کی استقامت کے اسوہ نے پل بھر میں قوم کو تمام اختلافات بھلا کر متحد قوم بننے کی تحریک دی ڈپٹی سیکریٹری ثمینہ سعید نے کہا کہ حاکمیت صرف اللہ کی ہے -سرمایہ دارانہ نظام اللہ کا پسندیدہ معاشی نظام ہرگز نہیں – اللہ کے نظام کے لیے پاکستان کو بنایا گیا لیکن اج یہ سودی معیشت کے حصار میں ہے- ہر پاکستانی جانتا ہے امریکہ سپر پاور نہیں اللہ کا نظام سپر پاور ہے
نائب صدر صوبہ شازیہ شیر افضل بھی ان کے ہمراہ تھیں.









































Visit Today : 217
Visit Yesterday : 369
This Month : 11423
This Year : 59259
Total Visit : 164247
Hits Today : 6738
Total Hits : 816837
Who's Online : 11






















