مہمند لویہ جرگہ ملتان کے مشیران کا دوسرا مشاورتی اجلاس ، صدارت چیئرمین عزیز خان مہمند نے کی
ملتان : مہمند لویہ جرگہ ملتان رجسٹرڈ کے مشیران کا دوسرا مشاورتی اجلاس ڈیرہ حاجی سجاول خان پر منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین عزیز خان مہمند نے کی، جبکہ دیگر شرکاء میں حاجی معمور خان شنواری، حاجی علیم گل خان، ملک معتبر خان مہمند، رشید خان مہمند، عنایت اللہ شنواری، حسن خان، صاحب خان مولا خیل، حکیم خان مہمند، جہانزیب خان مامازئی، حضرت اللہ مشال خیل، سحر گل خان مہمند، نور زادہ خان، فلک خان، مناسب خان و دیگر نمایاں شخصیات نے شرکت کی ، اجلاس میں مہمند لویہ جرگہ ملتان رجسٹرڈ کی سالانہ تنظیم سازی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ مشران نے قوم کی ترقی، یکجہتی، اور اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ باشعور اور تعلیم یافتہ نوجوان نسل ہی قوم کی حقیقی سرمایہ ہے۔مشران نے اس بات پر زور دیا کہ نئی تنظیم سازی میں زیادہ سے زیادہ اہل اور مخلص نوجوانوں کو شامل کیا جائے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو قوم کی فلاح و بہبود میں بروئے کار لا سکیں، مشران نے کہا کہ قوم کی ترقی اور خوشحالی نوجوانوں کی فعال شرکت کے بغیر ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو تعلیم، ہنر اور قیادت کے مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے تاکہ وہ آنے والے چیلنجز کا مؤثر انداز میں مقابلہ کر سکیں۔مشران نے زور دیا کہ جرگہ نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرے گا جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کر کے قوم کی بہتری میں کردار ادا کر سکیں۔ اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ جلد ہی مختلف تعلیمی و سماجی منصوبے شروع کیے جائیں گے تاکہ نوجوانوں کو عملی میدان میں لایا جا سکے،اجلاس کے اختتام پر متفقہ طور پر یہ عزم دہرایا گیا کہ مہمند کمیونٹی کی ترقی، اتحاد اور اتفاق کے لئے ہر ممکن کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔









































Visit Today : 217
Visit Yesterday : 369
This Month : 11423
This Year : 59259
Total Visit : 164247
Hits Today : 6764
Total Hits : 816862
Who's Online : 11






















