بوریوالا میں وکلاء برادری پر تشدد اور تضحیک افسوس ناک اور قابل مذمت ہے: معروف قانون دان عمارہ طاہربلوچ ایڈووکیٹ
ملتان : معروف قانون دان عمارہ طاہربلوچ ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کہا وکلاء برادری نے ہمیشہ قانون اور آئین کی پاسداری کیلئے جدو جہد کی ہے اور ریاستی اداروں کے وقار اور استحکام کیلئے آواز بلند کی اس کے برعکس بوریوالا میں وکلاء برادری بالخصوص خواتین وکلاء پر تشدد اور تضحیک افسوس ناک اور قابل مذمت ہے چیف جسٹس سپریم کورٹ پاکستان ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے اپیل کرتے ہیں بوریوالا پولیس کی جانب سے افسوس ناک پرتشدد کاروائی بارے نوٹس لیں اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اس ضمن میں سپریم کورٹ اور لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی قیادت کا فرض ہے اپنا کردار ادا کریں اور کالے کوٹ کے وقار کیلئے گرفتار وکلاء کو رہا اور مقدمات ختم کرانے کیلئے اپنا اپنا فرض نبھائیں انہوں نے مذید کہا وکلاء برادری متحد ہے اور بوریوالا وکلاء کے ساتھ مکمل اظہار یک جہتی کرتے ہیں ۔









































Visit Today : 217
Visit Yesterday : 369
This Month : 11423
This Year : 59259
Total Visit : 164247
Hits Today : 6824
Total Hits : 816922
Who's Online : 7






















