سی ٹی ڈی پنجاب کی صوبے کے مختلف شہروں میں کاروائیاں،، 34 مبینہ دہشت گردگرفتار
لاہور: کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر صوبے کے مختلف شہروں میں کاروائیاں کرتے ہوئے 34 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خطرناک دہشت گرد بھی شامل ہیں۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق کارروائیاں لاہور، بہاولپور، ننکانہ صاحب، راولپنڈی سمیت دیگر شہروں میں کی گئیں، لاہور سے 2 جبکہ بہاولپور سے ایک انتہائی مطلوب دہشت گرد کو حراست میں لیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، ایک ہینڈ گرنیڈ، 18 ڈیٹونیٹرز اور دیگر خطرناک اشیاءبرآمد ہوئی ہیں، یہ دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی مکمل کر چکے تھے تاہم بروقت کارروائی سے ایک بڑا سانحہ ٹال دیا گیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق رواں ماہ کے دوران پنجاب بھر میں 5045 کومبنگ آپریشنز کئے گئے جن کے نتیجے میں 604 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔









































Visit Today : 217
Visit Yesterday : 369
This Month : 11423
This Year : 59259
Total Visit : 164247
Hits Today : 6815
Total Hits : 816914
Who's Online : 7






















