اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 9 مئی جلاﺅ گھیراﺅ کیس میں پی ٹی آئی کے مزید چھ کارکنوں پر فرد جرم عائد کردی۔  انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس پر سماعت کی، ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار کردیا گیا، اس کیس میں 42 ملزمان پر پہلے ہی فرد جرم عائد ہو چکی ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 3 جولائی تک ملتوی کردی، پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف تھانہ شمس کالونی میں مقدمہ درج ہے۔ یاد رہے کہ 9 مئی کو بانی پی ٹی آئی کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتاری کے بعد تحریک انصاف نے ملک بھر میں احتجاج کیا تھا جس دوران مبینہ طور پر حساس سرکاری تنصیبات اور عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے جی ایچ کیو کے باہر بھی احتجاج کرتے ہوئے توڑ پھوڑ کی تھی ۔ اس دوران جناح ہاﺅس لاہور، ریڈیو پاکستان پشاور سمیت متعدد سرکاری املاک کو نذر آتش کیا گیا تھا۔