ملتان جیسمین لائنز کلب نے فیصل آباد میں سالانہ ڈسٹرکٹ کنونشن میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں: شائستہ زیبا
ملتان(صفدربخاری سے) ملتان جیسمین لائنز کلب کی صدر شائستہ زیبا نے کہاہے کہ ملتان جیسمین لائنز کلب نے فیصل آباد میں منعقدہ لائنز کلب انٹرنیشنل پاکستان ڈسٹرکٹ 305 این ون کے سالانہ ڈسٹرکٹ کنونشن میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ کلب کو تین ایوارڈز اور ایک ایوارڈ زون چیئرپرسن کے طور پر دیا گیا۔ یہ اعزازات تمام ممبران کی مشترکہ محنت اور لگن کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ یہ کامیابی پوری ٹیم کی انتھک محنت اور سماجی خدمات کے جذبے کا نتیجہ ہے، جس پر تمام ممبران مبارکباد کی مستحق ہیں۔اجلاس کے دوران کلب کی جنرل سیکرٹری عفیفہ شہزاد نے کلب کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ اجلاس میں رفعت اعظم، جیسمین فرخ، فرحت شفیق، عاصمہ ارسلان، ساجدہ خلیل، شہناز ذوالفقار علی، عالیہ افضل، سمیرا اخلاق، انجم جیلانی، شگفتہ شہزاد، عطیہ حمید،سعدیہ ملک فرح دیباسمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔کلب کی جانب سے آئندہ بھی فلاحی کاموں کے تسلسل اور نئے منصوبوں کے آغاز کا عزم ظاہر کیا گیا۔









































Visit Today : 217
Visit Yesterday : 369
This Month : 11423
This Year : 59259
Total Visit : 164247
Hits Today : 6821
Total Hits : 816919
Who's Online : 6






















