عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں،، ہمیں خدمت کاجذبہ ورثہ میں ملا ہے: سید علی حیدر گیلانی
ملتان(صفدربخاری سے) رکن صوبائی اسمبلی و چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی پنجاب سید علی حیدر گیلانی نے کہا ہے کہ عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں ہمیں خدمت کاجذبہ ورثہ میں ملا ہے عوامی خدمت خدمت اور ترقی ھماری سیاست کا نصب العین ہے ہمیں اپنے کردار سے معاشرے کو مثالی بنانا ہے۔ان خیالات کا اظہار اُنھوں نے گورنمنٹ پرائمری سکول چک ماہنی مرکز نواب پور تحصیل صدر ملتان کی اپ گریڈیشن پر ایلیمنٹری بلاک کے سنگ بنیاد کے موقع پر منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کیا اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن ملتان ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر ایلیمنٹری سکولز میاں خالد عالم،ڈاکٹر فاروق اکبر خان لغاری، سنیئرسماجی رہنما میاں نعیم ارشد،اسلم خان قیصرانی،ایجوکیشن افیسر میاں منیر احمد،اے ای اُو مرکز نواب پور سعد جمیل، پروفیسر ملک محمد رمضان جٹ گرو،ملک بشیر احمد جٹ،ہیڈ ماسٹر ملک طارق حسین گرو،سمیت دیگر موجود تھے۔سید علی حیدر گیلانی نے مزید کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہتری اولین ترجیح ہے خصوصا سکولوں کی اپ گریڈیشن اور بنیادی سہولتوں ک فراہمی کو ہر ممکن یقینی بنایا جارہا ہے۔عوامی مسائل کے حل کے لیے رابطہ مہم کا آغاز کر دیا ہے لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے۔ سی ای او ایجوکیشن ملتان ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے کہا کہ حکومت پنجاب تعلیم کے شعبے پر بھر پور توجہ دے رہی ہے سکولوں کی اپ گریڈیشن،اضافی کلاس رومز کی تعمیر،پانی اور بجلی کی سمیت بنیادی سہولتوں اور ساز گار تعلیمی ماحول کی فراہمی کو یقینی بنا یا جا رہا ہے۔والدین سرکاری سکولوں پر اعتماد کریں۔بہتر نتائج دیں گے۔ مہمان خصوصی سید علی حیدر گیلانی،سی ای او ایجوکیشن ملتان ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے شجر کاری مہم کے سلسلے میں سکول میں پودے بھی لگائے۔









































Visit Today : 217
Visit Yesterday : 369
This Month : 11423
This Year : 59259
Total Visit : 164247
Hits Today : 6734
Total Hits : 816832
Who's Online : 12






















