ملتان(صفدربخاری سے) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کا دارومدار ملک بھر کے 60 لاکھ سے زائد چھوٹے تاجروں پر ہے بجٹ کی آمد آمد ہے لیکن افسوسناک صورتحال یہ ہے کہ ملک بھر کی تاجر برادری کی حقیقی نمائندہ تنظیموں کے نمائندگان سے مشاورت کے حوالے سے حکومتی سطح پر ابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا گیا ہے حالانکہ تاجر ملک کی معیشت کے استحکام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ممتاز اباد تاجران کی مرکزی مارکیٹ اہمیت کی حامل ہے ضلعی انتظامیہ تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران ممتاز آباد مین مارکیٹ کے نو منتخب صدر ملک شریف،جنرل سیکرٹری راؤ محمد اکرم،بابا محمد جاوید ودیگر عہدداران کو مبارکباد دیے جانے کے موقع پر کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقع پر مرکزی سنیئر نائب صدر حاجی بابر علی قریشی، جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر، جنوبی پنجاب کے چیئرمین جاوید اختر خان ملتان کے صدر خالد محمود قریشی،ملک نیاز بھٹہ راجہ مدثرقریشی،رانا محمد اویس علی، سید عاطف علی شاہ، چوہدری عبدالمنان گوندل،راؤ محمد شانی،شیخ الطاف حسین، حاجی عبدالغفور،ملک کامران بھٹہ، عاصم ایوبی،رانا محمد ہاشم علی،شیخ فیصل محمود،بھی موجود تھے خواجہ سلیمان صدیقی نے مزید کہا کہ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان نے شروع دن سے اسلام آباد تک تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لیے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا اور آج بھی لاکھوں چھوٹے تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے جبکہ اس موقع پرنو منتخب صدر ملک شریف نے کہا کہ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی کی تاجر برادری کے حقیقی نمائندہ رہنما ہیں اور ان کی تاجر برادری کے لیے خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں جو تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لیے دن رات کوشاں ہیں ہم مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کی طرف سے بنائی جانے والی الیکشن کمیٹی کا شکریہ ادا کرتے ہیں جس نے انتہائی ایمانداری اور شفاف الیکشن کرائے جس کو کامیاب ہونے والے اور ہارنے والوں نے قبول کیا تقریب کے اختتام پر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی الیکشن کمیٹی چیئرمین جاوید اختر خان، راجہ مدثر قریشی، خواجہ اشرف صدیقی، اور رانا محمد اویس علی نے نو منتخب صدر ملک شریف،جنرل سیکرٹری راؤ محمد اکرم،بابا محمد جاوید کو کامیا بی کا نوٹفکشن دیا۔