28 مئی یومِ تکبیر کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ریلی کا اہتمام ،، قیادت حاجی محمد علی صدیقی نے کی
ملتان : 28 مئی یومِ تکبیر کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) یوسی 81-82 کی جانب سے چوک سورج میانی پر ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ ریلی کی قیادت صدر یوسی حاجی محمد علی صدیقی نے کی، جس میں کارکنوں نے جوش و خروش سے شرکت کی اور قومی جذبے کے تحت مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے سنیئر نائب صدر ملتان کینٹ ہمایوں اکبر شاہ،سید حسن شاہ، ملک ذوالفقار علی کھاکھی، رانا صابر، ارشد صابری، غضنفر عباس،شبیر عباس اور دیگر اہم رہنما و کارکنان بھی موجود تھے۔ شرکاء نے قومی نغمے بجا ئے اور پرچم لہرا کر 28 مئی 1998 کی یاد کو تازہ کیا، جب پاکستان نے ایٹمی دھماکے کر کے دفاع وطن کو ناقابلِ تسخیر بنایا تھا۔حاجی محمد علی صدیقی نے اس موقع پر کہا کہ یومِ تکبیر پاکستان کی تاریخ کا سنہرا دن ہے، جس پر ہر پاکستانی کو فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ملکی دفاع کو مضبوط بنایا اور یہ دن اس عزم کی تجدید کا دن ہے کہ ہم ہر حال میں وطن عزیز کی حفاظت کریں گے۔









































Visit Today : 217
Visit Yesterday : 369
This Month : 11423
This Year : 59259
Total Visit : 164247
Hits Today : 6806
Total Hits : 816905
Who's Online : 7






















