ڈاکٹر عبد القدیر خان محسن پاکستان ہیں ،،جنہوں نے ایٹمی طاقت بنا کر پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا: مفتی عامر محمود
ملتان (صفدربخاری سے) جمیعت علماءاسلام ملتان کے ضلعی امیر مفتی عامر محمود نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبد القدیر خان محسن پاکستان ہیں جنہوں نے ایٹمی طاقت بنا کر پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا ان کا نام پاکستانی دفاع کے ساتھ ہمیشہ زندہ و پائندہ رہے گا اور پاکستانی فوج نے اس ناقابل تسخیر دفاع کو عملی طور پر استعمال کر کے ثابت کیا یوم تکبیر وطن عزیز کی تاریخ کا سنہرا اور یادگار دن ہے اورعالم اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت کا اعزاز پاکستان کو حاصل ہے جمعیت علماءاسلام اور ہمارے تمام انصاراسلام کے رضاکار اپنی فوج کی پشت پر کھڑے ہیں اور ہم کسی بھی صورت میں پاکستان کے دفاع پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماءاسلام ملتان کے زیر اہتمام مدرسہ قاسم العلوم گلگشت میں یوم تکبیر کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا اجلاس میں ناظم عمومی نور خان ہانس ضلعی ناظم اطلاعات رانا محمدسعید، ناظم مالیات خواجہ زاہدحبیب ،سرپرست حافظ شیخ محمد عمر، سٹی امیر قاری یاسین ،ملک عثمان علی، مولانا امجد علی ضیائ، ملک معین و دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ضلعی ناظم عمومی نور خان ہانس نے کہا کہ پاکستان کو دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں خصوصا فلسطین اور کشمیر کے لئے بھرپور آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے اور ہم پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے اسرائیل معصوم اور مظلوم فلسطینیوں پر مظالم کرنے بند کر دے اور اقوام متحدہ ان مظالم اور انسانیت کش درندگی کا فوری نوٹس لے انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور معصوم کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور وہ دن دور نہیں جب کشمیر پاکستان کا حصہ ہو گاضلعی ناظم اطلاعات رانا محمد سعید نے کہا کہ عوام مہنگائی کی چکی میں بری طرح سے پس رہی ہے اور پڑھے لکھے نوجوان بے روزگاری سے تنگ آ کر بے راہ روی کا شکار ہو رہے ہیں جس سے سٹریٹ کرائمز میں بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے حکومت بجٹ میں غریب عوام کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کرے اور پڑھے لکھے نوجوانوں کیلئے میرٹ پر سرکاری نوکریاں اور روزگار کے مواقع فوری طور پر مہیا کرے۔









































Visit Today : 217
Visit Yesterday : 369
This Month : 11423
This Year : 59259
Total Visit : 164247
Hits Today : 6773
Total Hits : 816871
Who's Online : 11






















