ملتان الفلاح مارکیٹ اورفلائی اوور کی سٹریٹ لائٹس خراب پڑی ہیں،،لائٹس فوری طور پر مرمت کر کے فعال کی جائیں: جاوید اختر خان و عثمان قریشی
ملتان: صدر انجمن تاجران الفلاح مارکیٹ جاوید اختر خان اور جنرل سیکرٹری عثمان قریشی نے کہا ہے کہ میٹرو بس سروس کی تعمیر کے دوران بند کیے گئے راستے کو بحال کرنے کے لیے الفلاح اور گلشن مارکیٹ کو ملانے والا فلائی اوور تعمیر کیا گیا تھا، تاہم گزشتہ 6 ماہ سےالفلاح مارکیٹ اورفلائی اوور کی سٹریٹ لائٹس خراب پڑی ہیں جس کی وجہ سے رات کے وقت جرائم پیشہ افراد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چوری اور ڈکیتیاں کر رہے ۔ جس سے تاجر برادری اور عام عوام شدید خوف و ہراس کا شکار ہیں۔یہ صورتحال نہ صرف کاروباری سرگرمیوں کو متاثر کر رہی ہے بلکہ شہریوں کے جان و مال کو بھی خطرے میں ڈال رہی ہے۔ فلائی اوور کی خراب لائٹس فوری طور پر مرمت کر کے فعال کی جائیں تاکہ شہریوں اور تاجروں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ متعدد بار شکایات کے باوجود ابھی تک کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا گیا، جس سے علاقہ مکینوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔انہوں نے کمشنر ملتان سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری ایکشن لیتے ہوئے نئی سٹریٹ لائٹس کا حکم جاری فرمائیں تاکہ جرائم کی روک تھام ممکن ہو سکے۔









































Visit Today : 217
Visit Yesterday : 369
This Month : 11423
This Year : 59259
Total Visit : 164247
Hits Today : 6821
Total Hits : 816919
Who's Online : 6






















