ذوالحجہ کے دس بابرکت دن حج کی عظمت اور قربانی کا پیغام
ذوالحجہ کے دس بابرکت دن حج کی عظمت اور قربانی کا پیغام
تحریر:ایس پیزادہ
ذوالحجہ اسلامی تقویم کا بارہواں اور آخری مہینہ ہے جو مسلمانوں کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے اس ماہ کی خاص بات اس کے ابتدائی دس دن ہیں جنہیں نبی کریم ﷺ نے دنیا کے سب سے افضل دن قرار دیا ہے ان دنوں میں عبادت کا ہر عمل عام دنوں کی نسبت کئی گنا بڑھا ہوا ثواب رکھتا ہے
حضرت ابنِ عباسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا
ان دس دنوں میں
نماز، روزہ صدقہ تلاوت ذکر تکبیر تہلیل اور تہمید کا خاص اہتمام کرنا چاہیے
خاص طور پر 9 ذوالحجہ یعنی یومِ عرفہ کا روزہ رکھنے کی بہت فضیلت ہے۔ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا کہ یومِ عرفہ کا روزہ گزشتہ اور آئندہ سال کے گناہوں کا کفارہ بن جاتا ہے
ذوالحجہ کا مہینہ فریضۂ حج کا مہینہ ہے۔ لاکھوں مسلمان بیت اللہ کی حاضری دے کر حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسماعیلؑ کی اطاعت قربانی اور اللہ کی رضا کے عظیم واقعات کی تجدید کرتے ہیں
حج نہ صرف فرد کی روحانی پاکیزگی کا ذریعہ ہے بلکہ یہ امت مسلمہ کے اتحاد مساوات اور اجتماعیت کی عظیم ترین علامت ہے احرام کی صورت میں ہر رنگ نسل اور زبان کے انسان ایک جیسا لباس پہن کر اللہ کے دربار میں حاضر ہوتے ہیں جہاں کوئی بڑا چھوٹا نہیں رہتا سب صرف لبیک اللھم لبیک کی صدا میں ڈھل جاتے ہیں
عید الاضحں قربانی کا درس اور عملی مظاہرہ ذوالحجہ کو دنیا بھر کے مسلمان عید الاضحیٰ مناتے ہیں جو قربانی ایثار اور اللہ کی رضا کے جذبے پر مبنی ہے حضرت ابراہیمؑ نے اللہ کے حکم پر اپنے بیٹے حضرت اسماعیلؑ کو قربان کرنے کے لیے آمادگی دکھائی،ل اور اللہ نے اس عمل کو قیامت تک کے لیے قربانی کی شکل میں زندہ کر دیا
مالی طور پر صاحب استطاعت افراد پر قربانی واجب ہوتی ہے
گوشت کے تین حصے کیے جاتے ہیں ایک اپنے لیے دوسرا رشتہ داروں اور دوستوں کے لیے تیسرا مستحقین کے لیے
یہ دن ہمیں غرباء و مساکین کو یاد رکھنے محبت، سخاوت اور مساوات سکھانے والا دن ہے
ان دنوں کے کرنے کے اہم اعمال
تمام عبادات میں خالص اللہ کی رضا مطلوب ہو1 سے 9 ذوالحجہ تک روزے رکھنا مستحب خاص طور پر 9 ذوالحجہ کے
تکبیرِ تشریق 9 ذوالحجہ کی فجر سے 13 ذوالحجہ کی عصر تک ہر فرض نماز کے بعد پڑھنا واجب ہے
اللّٰهُ أَكْبَرُ، اللّٰهُ أَكْبَرُ، لاَ إِلٰهَ إِلاَّ اللّٰهُ وَاللّٰهُ أَكْبَرُ اللّٰهُ أَكْبَرُ وَلِلّٰهِ الْحَمْدُ
قربانی کرنے والوں کے لیے ضروری ہے کہ ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے بعد ناخن اور بال نہ کاٹیں قرآن مجید کی تلاوت تسبیح استغفار اور درود شریف کا خاص اہتمام ذوالحجہ کے یہ عظیم دن ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ اللہ کی رضا کے لیے ہر چیز قربان کی جا سکتی ہے آج ہمیں بھی چاہیے کہ
غرور و تکبرحسد و بغض
اور دنیا پرستی جیسے باطنی بتوں کو قربان کریں
یہی اصل روح ہے عید اور حج کی۔ جب تک دلوں کا حج نہ ہو، تب تک بیت اللہ کا حج بھی مکمل نہیں ہوتاذوالحجہ کے یہ دن ہمیں محض عبادت کا موقع ہی نہیں دیتے بلکہ ہمیں اللہ سے جڑنے اپنے آپ کو بہتر بنانے اور معاشرے میں نیکی بانٹنے کی تلقین کرتے ہیں۔ آیئے! ہم سب ان مبارک دنوں میں اپنی روح کو تازہ کریں نیت کو خالص کریں اور اپنے رب کی رضا حاصل کرنے میں ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش کریں









































Visit Today : 217
Visit Yesterday : 369
This Month : 11423
This Year : 59259
Total Visit : 164247
Hits Today : 6786
Total Hits : 816884
Who's Online : 10






















