یومِ تکبیر وہ دن ہے جب پاکستان نے دشمن کے سامنے سینہ تان کر کھڑا ہونے کا فیصلہ کیا،،ڈاکٹر عبدالقدیرخان قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں: صہیب عمار صدیقی امیر جماعت اسلامی ملتان
ملتان (صفدربخاری سے) صہیب عمار صدیقی امیر جماعت اسلامی ملتان نے کہا کہ یومِ تکبیر وہ دن ہے جب پاکستان نے دشمن کے سامنے سینہ تان کر کھڑا ہونے کا فیصلہ کیا۔ڈاکٹر عبدالقدیر قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں، زندہ قومیں اپنے محسنوں کو کبھی نہیں بھولتیں۔ ڈاکٹر عبدالقدیر کو بدنام کرنے والے حکمران مٹ گئے، لیکن ڈاکٹر عبد القدیر کا نام روشن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیجنڈ کالج ملتان میں یوم تکبیر و یوم ڈاکٹر قدیر کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر میاں نوید فرید ڈائریکٹر لیجنڈ کالج خواجہ عاصم ریاض سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی ملتان اور دیگر ذمہ دران جماعت اسلامی موجود تھے صہیب عمار نے کہا کہ دس مئی کو پاک فوج نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔ مودی کا زعم پارہ پارہ ہو گیا۔ پاکستان نے ایک طاقتور قوم بن کر یکجہتی سے بھارت کو شکست دی۔ آج ہم فخر سے دنیا کی ہر طاقت کے سامنے اپنے دفاع کے لیے تیار ہیں کیونکہ 28 مئی 1998 صرف ایک ایٹمی دھماکے کا دن نہیں، بلکہ پاکستان کی خودداری اور قومی غیرت کا دن ہے۔ اس دن نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ پاکستان ایک خودمختار اور باوقار ریاست ہے جو اپنے فیصلے خود کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی کسی فرد واحد کی نہیں بلکہ پوری قوم کی اجتماعی قوت، سائنس دانوں کی شب و روز محنت کا نتیجہ ہے۔ یومِ تکبیر وہ دن ہے جب پاکستان نے گرج کر بتایا ہم امن کے خواہاں ضرور ہیں، مگر غیرت اور باوقار انداز میں اپنا وفاع کرنا جانتے ہیں سلام ہے اُن سرفروشوں کو، جنہوں نے اپنے خون سے سرحدوں کی لکیریں نہیں، قوم کی تقدیر لکھی۔ ڈاکٹر عبدالقدیر اور اُن کے رفقا نے علم کو ہتھیار بنایا، اور وطن کو ناقابلِ تسخیر بنا دیا انہوں نے کہا کہ یومِ تکبیر ہماری خودداری، غیرت، اور ناقابلِ تسخیر عزم کی علامت ہے زندہ اور غیرت مند قومیں اپنے محسنین کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں اسی لیے جماعت اسلامی آج 28 مئی کا دن محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان کے نام سے منا رہی ہے خواجہ عاصم ریاض نے کہا کہ بھارت اسرائیل کی حمایت پر اوچھے ہتھکنڈے کر رہا ہے۔ بھارت نے کشمیر میں ہوئی کچھ کیا ہے جو اسرائیل غزہ میں کر رہا ہے اب بھارت سے مذاکرات کشمیر پر ہی ہوں گے اس کے علاؤہ کوئی دوسرا آپشن موجود نہیں میاں نوید فرید نے کہا کہ امن پسند لوگ نیوکلیر پروگرام کو اپنے لیے حصار سمجھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان متحد ہوکر دشمنوں کا مقابلہ کرنے صف بستہ ہو جائیں ۔حق اور انصاف کی بالادستی کے لیے سب کو مل کر جدوجہد کرنا ہوگی









































Visit Today : 240
Visit Yesterday : 369
This Month : 11446
This Year : 59282
Total Visit : 164270
Hits Today : 8183
Total Hits : 818281
Who's Online : 3






















