مختلف قسم کے ٹیکسز کو ختم کرکے ون ونڈو ٹیکس وصول کیا جائے،حکومت کو معاشی طور پر بہترانداز میں ریونیو حاصل ہو گا:مرکزی تنظیم تاجران پاکستان (جنوبی پنجاب)۔
ملتان : مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر، چیئرمین ملتان ڈوثزن فہد اسحاق سانگی، جنوبی پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری رانا محمد ہاشم،ضلع ملتان کے نائب صدر عاصم ایوبی، شیخ فصیل محمود،سورج میانی کے صدر کفایت حسین صدیقی،ملتان کے سنیئر وائس چیئرمین شیخ الطاف حسین، ملتان کے نائب صدرمحمد ندیم شیخ، ایم اے جناح روڈ کے صدرحافظ ملک شہزاد،حاجی عبدالغفور نے کہا ہے کہ مختلف قسم کے ٹیکسز کو ختم کرکے ون ونڈو ٹیکس وصول کیا جائے تو حکومت کو معاشی طور پر بہترانداز میں ریونیو حاصل ہو گا اور ایف بی آر کے بائیس ہزار سے زائد کرپٹ افسران و اہلکاروں سے جان بھی چھوٹ جائے گی جوآئے روز چھوٹے تاجروں کو ٹیکسز کی آڑ میں حراساں و پریشان کرتے ہیں اور بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینے کے لئے تاجر برادری کی تجاویز پر عملدر آمد کو یقینی بنایا جائے لیکن افسوسناک صورتحال یہ ہے کہ حکومت تاجر برادری کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرنے کو تیار نہیں ہے جوملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور اربوں روپے کے ٹیکسز دیتے ہیں جب تک حکومتی سطح پر تاجر تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ صیح معنوں میں مزاکرات نہیں ہوں گے حالات جوں کے توں ہی رہیں گے شیخ جاوید اختر نے مزید کہاکہ حکومت کو چاہیے کہ وہ تاجر تنظیموں کے نمائندگان سے مذاکرات کریں اور ان کی مشاورت سے بہتر تجاویز کو بجٹ میں شامل کیا جائے انہوں نے کہا کہ اب ٹیکس در ٹیکس کی پالیسی نہیں چلے گی کیونکہ چھوٹے تاجر اور عام شہری اپنی بساط سے بھی زیادہ حکومت کو ٹیکس دے رہے ہیں لیکن عوام کو ریلیف دینے کے لیے حکومت عملی معنوں میں کچھ نہیں کر رہی ہے حکومت آنے والے بجٹ میں عام غریب شہری کو حقیقی معنوں میں ریلیف دے تاکہ اس کی قوت خرید ممکن ہو۔









































Visit Today : 240
Visit Yesterday : 369
This Month : 11446
This Year : 59282
Total Visit : 164270
Hits Today : 8207
Total Hits : 818305
Who's Online : 5






















