ملتان : انسٹیٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹ آف پاکستان نے 1951 میں اپنے قیام کے بعد سے لاگت اور انتظامی اکاؤنٹنگ کے شعبے میں خود کو ایک اہم قوت کے طور پر قائم کیا ان سات دہائیوں کے دوران ICMA نے اعلی معیارات قائم کیے اور سخت تربیت اور تعلیم کے ذریعے ان معیارات کی پابندی کو یقینی بنا کے پاکستانی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین محمد شعیب نے انسٹیٹیوٹ کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر ممبران کے اعزاز میں منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وائس چیئرمین محمد یوسف صدیقی نے کہا کہ آئی سی ایم اے ملتان ساؤتھ پنجاب کے طلبا کے لیے ایک نعمت سے کم نہیں جہاں پر مناسب فیس میں نہایت اعلی تعلیمی معیار کو برقرار رکھا گیا ہے۔ انسٹیٹیوٹ کے ممبر میاں انصر محمود چیف فائنشل آفیسر ملتان الیکٹرک پاور کمپنی میپکو نے ممبران ساتھ اپنی سوانح عمری شیئر کی۔ تقریب کے اختتام میں محمد شہباز سیکرٹری ملتان برانچ کونسل نے بتایا کہ ICMA انٹرنیشنل فیڈریشن آف اکاؤنٹنٹس IFAC کا ممبر ہے اور دنیا کی تمام پروفیشنل اکاؤنٹنگ آرگنائزیشن کے ساتھ باہمی مفاہمتی معاہدہ میں ہے۔ تقریب میں سینیئر ممبران کو ایوارڈ سے بھی نوازا گیا جن میں محمد صابر بھٹی، حفیظ احمد، احمد شہزاد صدیقی، انصر محمود، شہزاد احمد بھٹی، محمد صدیق، عبدالساجد خان، محمد رفیق، انیس الرحمن، محمد عابد، محمد وقاص خالد اور شعیب احمد ریاض شامل ہیں۔ تقریب میں ملتان برانچ کونسل کے ممبران محمد وقاص خالد، شیزاز احمد صدیقی، مبشر علی، تصدق اعجاز اور ملتان کیمپس کی انچارج ثمینہ کیانی بھی موجود تھیں۔