ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ملازمین کو گزشتہ دو ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی،،تنخواہیں ادا نہ کی گئیں تو تمام ملازمین احتجاجاً کام چھوڑنے پر مجبور ہوں گے: ملک منیر ہانس
ملتان (صفدربخاری سے) میونسپل ایمپلائز یونین ، ویسٹ منیجمنٹ کمپنی ملتان کے سابق سرپرستِ اعلیٰ ملک منیر ہانس نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ریگولر اور ڈیلی ویجز ملازمین کو گزشتہ دو ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی ہیں جو کہ ایک نہایت افسوس ناک اور ناقابلِ قبول عمل ہے، انہوں نے کہا کہ یہ محنت کش ملازمین ہماری عزت، شان اور صفائی نظام کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، جن کی محنت کے بغیر شہر کی صفائی کا کوئی نظام مکمل نہیں ہو سکتا۔ تنخواہیں نہ ملنے سے بلوں کی ادائیگی نہ کرنے پر بجلی اور گیس کے میٹر کٹ چکے بچے سکولوں میں جانے سے قاصر ہیں دوکاندار گھر کا راشن ادھار دینے سے انکاری ہیں اگر ان ملازمین کو آئندہ دو دن کے اندر اندر ان کی واجب الادا تنخواہیں ادا نہ کی گئیں تو تمام ملازمین احتجاجاً کام چھوڑنے پر مجبور ہوں گے، جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی، انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب، کمشنر ملتان، ڈپٹی کمشنر ملتان اور سی ای او ویسٹ منیجمنٹ کمپنی عبدالزاق ڈوگر سے فوری نوٹس لینے اور تمام ملازمین کی تنخواہیں فوری طور پر جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ بعض سینٹری ورکرز کی تنخواہوں سے بلاجواز کٹوتیاں مزدور دشمنی کے مترادف ہیں، جبکہ نذرانہ نہ دینے والے ملازمین کو نشانہ بنانا بدترین زیادتی ہے۔ ایسے اقدامات کا فوری سدباب کیا جائے۔ علاوہ ازیں، دور دراز علاقوں میں تعینات سینٹری ورکرز کو ان کی قریبی یونین کونسلز میں منتقل کیا جائے کیونکہ ان کا سارا معاوضہ پٹرول اور کرایہ میں خرچ ہو جاتا ہے، ملک منیر ہانس نے کہا کہ مزدوروں کے حقوق کی جنگ ہر فورم پر لڑی جائے گی، اور ہم کسی بھی قیمت پر ان کے ساتھ ہونے والی ناانصافی برداشت نہیں کریں گے۔









































Visit Today : 240
Visit Yesterday : 369
This Month : 11446
This Year : 59282
Total Visit : 164270
Hits Today : 8201
Total Hits : 818299
Who's Online : 5






















