ملتان: چئیرمین تحریک بقاء اسلام پاکستان حضرت علامہ صاحبزادہ پیر سید جاوید سعید کاظمی نے آستانہ عالیہ بدریہ ملتان شریف پر تحریک بقاء اسلام کے اجلاس میں فضیلۃ الشیخ,عظیم روحانی پیشوا، سفیر ختم نبوت حضرت خواجہ پیر محمد شفیق اللہ صدیقی البدری کو تحریک بقاء اسلام پاکستان کا صدر مشائخ ونگ پاکستان منتخب کیا۔ پیر سید جاوید سعید کاظمی نے کہا کہ ہمارا پیغام تعلیمات اولیاء اللہ کو عام کرنا ہے۔ امت کا تعلق اللہ عزوجل اور اس کے پیارے محبوب خاتم النبیین احمد مجتبے محمد الرسول اللہ صلی اللہ علی حبیبہ محمد وآلہ وسلم سے جوڑنا ہے۔ امت کے دلوں میں حضور صلوۃسلام کی محبت کا اجاگر کرنا ہے۔پیر خواجہ محمد شفیق اللہ صدیقی البدری نے آستانہ عالیہ بدریہ پر ممتاز مذہبی سکالر وعظیم قانون علامہ مفتی منسوب الہٰی سعیدی، بانی متحدہ میلاد کونسل رکن الدین حامدی، صدر متحدہ میلاد کونسل مرزا محمد ارشد القادری، جنرل سیکرٹری متحدہ میلاد کونسل راو محمد عارف رضوی،وائس چیئرمین متحدہ میلاد کونسل علامہ محمد امیر اظہر سعیدی، پیر افضل فرید چشتی، علامہ عبدالرزاق حامدی، راجہ ظفر کیانی سعیدی، قطیبہ افضل البدری، علامہ توفیق حامدی، مولانا محمد اختر سعیدی، پیر مظہر فاروق بھٹہ، علامہ سعید اختر قادری، پیر مظہر صدیق چشتی، حافظ محمد صدر رضا سعیدی، سرفراز رسول اویسی ودیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میں اپنے عظیم قائد غازی ملت پیر طریقت حضرت علامہ صاحبزادہ سید جاوید سعید کاظمی کا تہہ دل سے شکر گزار ھوں مجھے اس قابل سمجھا اور مجھے تحریک بقاء اسلام مشائخ ونگ کا صدر منتخب کیا۔ پیر محمد شفیق اللہ صدیقی البدری نے کہا میں اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھانے کی پوری کوشش کرونگا اور تحفظ عقیدہ ختم نبوت، ناموس رسالت، عظمت اہل بیت اطہار، صحابہ کبار واولیاء اللہ ہر سانس کرتا رہوں گا نیز تحریک بقاء اسلام کے معاملات میں مخلص رھوں گا۔ اس موقع پر مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے فضلیتہ الشیخ حضرت خواجہ محمد شفیق اللہ البدری کو مبارکباد پیش کی اور ان سے نیک خواہشات اظہار کیا۔