آل پاکستان انجمن تاجران کے چیئرمین خواجہ محمد شفیق کی جدوجہد، خدمت، اور اصول پسندی سے بھرپور زندگی پر مبنی کتاب کی تقریب رونمائی
ملتان (صفدربخاری سے) آل پاکستان انجمن تاجران کے چیئرمین خواجہ محمد شفیق کی جدوجہد، خدمت، اور اصول پسندی سے بھرپور زندگی پر مبنی کتاب “محبت، خدمت اور مزاحمت کے 55 سال” کی تقریب رونمائی مقامی کلب میں ایک باوقار انداز میں منعقد ہوئی، جس میں سیاسی، سماجی، دینی، کاروباری، اور صنعتی حلقوں کی سرکردہ شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کی نظامت معروف مقرر یاسر شیخ نے کی جبکہ مہمانانِ خصوصی میں بزرگ سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی، ممتاز صنعتکار چوہدری ذوالفقار علی انجم، آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نزیر، ڈاکٹر شفیق پتافی، سابق چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو خواجہ سلیم رضا آصف، سابق صوبائی وزیر حافظ اقبال خاکوانی اور کتاب کے مصنف شاکر حسین شاکر شامل تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ محمد شفیق نے شرکاء کی محبت، خلوص اور پذیرائی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ تاجر برادری کی خدمت کو زندگی کا مقصد سمجھتے رہے اور ہمیشہ اصولوں پر ثابت قدم رہے۔ انہوں نے کہا کہ نہ کبھی جھکے، نہ بکے اور نہ رکے، اور ہمیشہ مظلوم کے ساتھ کھڑے رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت کا سفر آسان نہ تھا، قید و بند کی صعوبتیں بھی برداشت کیں لیکن اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا۔ سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا کہ خواجہ محمد شفیق تاجر برادری کے لیے سایہ دار درخت کی مانند ہیں جن کی جدوجہد مثالی ہے۔ چوہدری ذوالفقار علی انجم نے کہا کہ خواجہ صاحب نے خیبر سے کراچی تک تاجروں کی بے لوث خدمت کی اور ان کا کردار آئندہ نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ میاں فاروق نزیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ خواجہ شفیق حسد، سازش اور لالچ سے پاک ہو کر عوامی مسائل کے حل کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہے، اور ان کی سادگی و دیانتداری ہی ان کی اصل پہچان ہے۔ ڈاکٹر شفیق پتافی نے کہا کہ خواجہ صاحب نے چھوٹے تاجروں کی آواز کو بلند کیا اور ان کے لیے عزت و مقام کا ذریعہ بنے۔ سابق چیف کمشنر خواجہ سلیم رضا آصف نے کہا کہ ایف بی آر کی تاجر دوست اسکیموں کی کامیابی میں خواجہ محمد شفیق کا کلیدی کردار رہا، جنہوں نے ملک گیر دورے کر کے آگہی پھیلائی۔ کتاب کے مصنف شاکر حسین شاکر نے کہا کہ خواجہ شفیق کی زندگی پر لکھنا سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے۔ ان کی تاجر برادری کے لیے خدمات روز روشن کی طرح عیاں ہیں اور اسی کا اعتراف آج مقررین نے کھلے دل سے کیا۔ تقریب میں خواجہ شفیق کے فرزندان خواجہ عمار یاسر، خواجہ نبیل شفیق، خواجہ صلاح الدین، معروف وکلاء، سابق و موجودہ ارکان اسمبلی، اعلیٰ سرکاری افسران، اور تاجر برادری کی نامور شخصیات شریک ہوئیں، جن میں سید حسین جہانیاں گردیزی، اظہر مغل، عاصم شریف بٹ، اظہر بلوچ، راؤ نعیم شاہد، چوہدری طارق کریم، شیخ طاہر امجد، شیخ بشارت شوکت، ملک اختر حسین، مرزا اعجاز علی، اور سلیم بھٹی سمیت درجنوں ممتاز افراد شامل تھے۔ تقریب کا اختتام کتاب کی باقاعدہ رونمائی اور خواجہ محمد شفیق کو بھرپور خراج تحسین کی ادائیگی پر ہوا، جس نے حاضرین پر دیرپا اثرات چھوڑے اور اُن کی تاجر برادری کے لیے بے مثال خدمات کو ایک تاریخی سند میں تبدیل کر دیا۔









































Visit Today : 240
Visit Yesterday : 369
This Month : 11446
This Year : 59282
Total Visit : 164270
Hits Today : 8215
Total Hits : 818313
Who's Online : 5






















