مینگوگرووز کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ کی جنرل باڈی اجلاس مینگو ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان میں منعقد ہوا ،، صدارت میجر (ر) سید زاہد علی بخاری نے کی
ملتان (صفدربخاری سے) مینگوگرووز کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ کا جنرل باڈی اجلاس مینگو ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان پرانا شجاع آباد روڈ میں منعقد ہوا اجلاس کی صدارت میجر (ر) سید زاہد علی بخاری نے کی جس میں آم کی فصل اور دیگر مسائل کا جائزہ لیا گیا ڈائریکٹر مینگو ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سے ماہرین ، باغبانوں کا خصوصی تعارف کرایا گیا جبکہ متعدد ایجنڈا ایٹمز پیش ہونے کے بعد اراکین نے منظور کرلیا عابد حمید نے فروٹ فلائی ، مینگو تھرپس ، ملی بھگ، مینگو سکیل کے بارے میں آگاہی لیکچر دیا صدر مینگو گروورز سوسائٹی سید زاہد علی بخاری نے مختلف محکموں ٹیکس میٹنگ کے بارے میں اراکین کو مکمل آگاہی فراہم کی اس کے علاوہ زرعی یونیورسٹی ملتان میں ڈرائی مینگو پلانٹ لگایا اس حوالے سے وی سی زرعی یونیورسٹی اشتیاق رجوانہ اور حکومت پنجاب کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا ڈائریکٹر ایم آر آئی ملتان نے مختلف پراجیکٹس بارے میں تفصیلی بریفننگ دی اجلاس میں سید زاہد علی گردیزی کی باغبانوں کے حوالے سے خدمات کو سراہا گیا ۔جبکہ جنرل سیکرٹری مہر مقبول جانگلہ نے تمام امور بخوبی سرانجام دئیے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید زاہد علی بخاری نے کہا کہ کاشت کار اور باغبان پہلے ہی کئی قسم کے ٹیکس ادا کررہے ہیں حکومت اور دیگر ادارے سٹیک ہولڈرز مشاورت کے بعد فیصلے کرے کیونکہ زرعی مداخل پہلے ہی کئی گنا مہنگے ہوچکے ہیں اور کاشت کار فصلیں کاشت کرنے سے گریز کررہے ہیں ان حالات میںوفاقی اور صوبائی حکومت کاشتکاروں کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان کرے تاکہ مسائل حل ہوسکے ۔ مہر مقبول جانگلہ نے کہا کہ صوبائی حکومت پانی بحران پر فوری طور پر توجہ دے تاکہ باغبانوں کی مشکلات حل ہوسکیں ۔ اجلاس میں سید خضر عباس بخاری ، حامد حسن سرگانہ ، مظہر گردیزی ، مظہر خاکوانی ، سید حسن عسکری ، سردار عثمان حمید ڈوگر اور دیگر باغبانوں نے شرکت کی ۔









































Visit Today : 240
Visit Yesterday : 369
This Month : 11446
This Year : 59282
Total Visit : 164270
Hits Today : 8185
Total Hits : 818283
Who's Online : 3






















