حکومت اورپی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات شروع کرنے کی کوششیں ایک بار پھر تیز
پشاور: پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات شروع کرنے کی کوششیں ایک بار پھر تیز ہو گئیں۔ پارٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات شروع کرنےکی کاوشیں جاری ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر سیف مذاکرات کے لیے سرگرم ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکراتی عمل رک گیا تھا۔ بیرسٹر سیف کی رات دیر گئے عمران خان سے اہم ملاقات، حکومت کیساتھ مذاکرات کے حوالے سے اہم ہدایات لیں مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے اس حوالے سے جیو نیوز کو بتایا کہ پی ٹی آئی کی فی الحال کسی سے باضابطہ مذاکرات نہیں ہو رہے تاہم بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئےکاوشیں جاری ہیں۔ یاد رہے کہ بیرسٹر سیف نے دو روز قبل بھی رات دیر گئے اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی تھی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ملاقات میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بیرسٹر سیف کو حکومت کے ساتھ مذاکرات کا عمل آگے بڑھانے کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کی تھیں۔









































Visit Today : 240
Visit Yesterday : 369
This Month : 11446
This Year : 59282
Total Visit : 164270
Hits Today : 8211
Total Hits : 818309
Who's Online : 5






















