کوئٹہ (محمد آصف خان ) ممتاز سیاسی قبائلی شخصیت پاکستان پرست ہر دل عزیز میر بشیر احمد رئیسانی نے سابق وزیر اعلٰی بلوچستان و قبائلی رہنما بزرگ سیاست دان سردار عطااللّٰہ مینگل کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے  کہا کہ بلوچستان کی عوام آج ایک عظیم سیاست دان سے محروم ہوگئی ہےمیر بشیر احمد رئیسانی  نے مزید  کہا کہ سردار عطااللّٰہ مینگل کی بلوچستان عوام کے لیے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ہم اس دکھ کی گھڑی میں لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اللّٰہ تعالٰی محروم کو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے (آمین)