عمران خان کیخلاف ٹیریان وائٹ کیس خارج ،،، 2صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری
اسلام آباد :عمران خان کیخلاف ٹیریان وائٹ کیس خارج کرنے کا 2صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے جاری کر دیا ۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر چیف جسٹس عامر فاروق پر مشتمل سنگل بنچ نے سماعت کی، 2 فروری کو لارجر بنچ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا جو 9 مئی 2023 کو بنایا گیا، لارجر بنچ میں چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب طاپر شامل تھے، فریقین کے دلائل سننے کے بعد بنچ کے 2 ارکان نے فیصلہ دیا، چیف جسٹس عامر فاروق 10 مئی 2023 کو بیچ سے الگ ہو گئے۔ عدالت کی جانب سے مزید کہا گیاہے کہ چیف جسٹس نے 2ججز کا فیصلہ سربمہر کرنے کی ڈائریکشن دی تھی، چیف جسٹس کی ہدایت پر یہ نیا بنچ تشکیل دیا گیا، آج اوپن کورٹ میں فریقین اور صحافیوں کی موجودگی میں لفافے کو ڈی سیل کیا گیا، معلوم ہوا کہ جسٹس محسن کیانی اور جسٹس ارباب طاہر نے تفصیلی فیصلہ دیا، دونوں ممبرز نے بانی پی ٹی آئی کی نااہلی درخواست کو خارج قرار دیا، بنچ کے اکثریتی فیصلے میں پٹیشن خارج کر دی گئی ،ہمارا خیال ہے کہ اس کیس میں مزید کارروائی کی ضرورت نہیں۔



































Visit Today : 508
Visit Yesterday : 541
This Month : 15272
This Year : 63108
Total Visit : 168096
Hits Today : 1958
Total Hits : 864141
Who's Online : 1




















