سرکاری ہسپتالوں میں پارکنگ فیس وصولی،،، بیماریوں کےستائے سفید پوش اور غریب شہریوں کیلئے پارکنگ فیس کی وصولی اذیت ناک ہے: اذان ہیومن رائیٹس کمیشن پاکستان
ملتان : سرکاری ہسپتالوں میں پارکنگ فیس وصولی غریب اور سفید پوش طبقہ کا معاشی استحصال ہے وزیراعلی پنجاب، محکمہ صحت فوری نوٹس لیں اور ہسپتالوں میں پارکنگ فیس وصولی بند کرائیں ان خیالات کا اظہار لیگل ایڈوائزر اذان ہیومن رائیٹس کمیشن پاکستان ملک قسورعںاس گرا ایڈوکیٹ ، صوبائی صدر پنجاب ملازم حسین خان کھیڑا ، صوبائی جنرل سیکرٹری ملک اشفاق احمد سندیلہ ، ضلعی صدر ملتان غضنفرملک ، سینئر نائب صدر سجاداحمدبھٹی ، جنرل سیکرٹری کلب عابد خان ، عمران چوہدری ایڈووکیٹ ، ملک اویس نانڈلہ ایڈووکیٹ نے پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مذید کہا ہسپتالوں میں شہری سیر وتفریح کرنے نہیں اپنے عزیزوں رشتے داروں کے علاج معالجہ کیلئے آتے ہیں ادویات اور ضروری کاموں کیلئے بار بار شہریوں کو آنا جانا پڑتا ہے مہنگائی کے اس دور میں سفید پوش اور غریب شہریوں کیلئے پارکنگ فیس کی بار بار وصولی اذیت ناک ہے انہوں نے مذید کہا وزیراعلی پنجاب جس انداز سے شکایات کے فوری ازالہ کیلئے اقدامات کررہی ہیں حوصلہ افزا ہے ہسپتالوں میں پارکنگ فیس وصولی جیسےعمل کی روک تھام اور عوام کے ریلیف کیلئے فوری اقدامات کرکے عوام کی دعائیں سمیٹیں اور عوام کو عملی ریلیف دینے کا حکم جاری کریں۔


































Visit Today : 530
Visit Yesterday : 541
This Month : 15294
This Year : 63130
Total Visit : 168118
Hits Today : 2098
Total Hits : 864281
Who's Online : 3




















