پاکستان کی سیاسی تاریخ کا ایک نیاریکارڈ قائم،،،سید یوسف رضا گیلانی سینیٹر اور ان کے چاروں بیٹے رکن قومی و پنجاب اسمبلی بن گئے
ملتان (صفدربخاری سے) پاکستان کی سیاسی تاریخ کا ایک نیاریکارڈ قائم ، سینیٹرسید یوسف رضاگیلانی کے بیٹے سید علی قاسم گیلانی کے این اے 148 ملتان کے ضمنی الیکشن میں کامیاب ہونے کے ساتھ ہی پاکستان کی تاریخ کا ایک اور منفرد ریکارڈ بھی قائم ہو گیا ہے، گیلانی خاندان کے 4 بھائیوں نے رکن اسمبلی بن کر نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ تین بھائی قومی اسمبلی میں اور چوتھا بھائی صوبائی اسمبلی کا ممبر بن گیا ہے۔سید علی قاسم کے 2بھائی سید علی موسیٰ گیلانی اور سید عبدالقادر گیلانی قومی اسمبلی کے ممبر ہیں جبکہ ایک بھائی سید علی حیدر گیلانی پنجاب اسمبلی کے رکن ہیں. یوں سید یوسف رضا گیلانی خود سینیٹر اور ان کے چاروں بیٹے رکن قومی و پنجاب اسمبلی بن گئے ہیں۔چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی قاسم گیلانی نے این اے 148 کی نشست اپنے والد کی جانب سے استعفے کے بعد خالی ہونے پر دوبارہ حاصل کی ہے




































Visit Today : 546
Visit Yesterday : 541
This Month : 15310
This Year : 63146
Total Visit : 168134
Hits Today : 2171
Total Hits : 864354
Who's Online : 8




















