وزیراعظم شہباز شریف نے 9 رکنی اکنامک ایڈوائزری کونسل کی تشکیل کر دی،نوٹیفکیشن جاری
bbc news urdu نے Saturday، 18 May 2024 کو شائع کیا.
اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے 9 رکنی اکنامک ایڈوائزری کونسل کی تشکیل کر دی۔ فنانس ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم خود کونسل کی سربراہی کریں گے، اکنامک ایڈوائزری کونسل میں جہانگیر ترین ، ثاقب شیرازی ، شہزاد سلیم شامل ہیں۔ مصدق ذوالقرنین، ڈاکٹر اعجاز نبی، آصف پیر، زیاد بشیر، سلمان احمد ایڈوائزری کونسل کا حصہ ہوں گے۔واضح رہے کہ اقتصادی کونسل معیشت کا جائزہ لے کر اقدامات تجویز کرے گی،مختلف سبسڈی، مالیاتی تبدیلیوں کا جائزہ اور معیشت کی بہتری کی خاطر پالیسی سازی کے لئے سفارشات دے گی۔وزیراعظم نئے مالی سال کے بجٹ اور معاشی پالیسیوں کے حوالےسے بھی کونسل سے مشاورت کریںگے۔ آئی ایم ایف سے جاری مذاکرات کے حوالے سے بھی اہم تجاویز اور مشاورت کا امکان ہے۔
ٹیگز:-



































Visit Today : 548
Visit Yesterday : 541
This Month : 15312
This Year : 63148
Total Visit : 168136
Hits Today : 2239
Total Hits : 864422
Who's Online : 4




















