گیلانی خاندان کی سرائیکی وسیب کے لیے بہت زیادہ خدمات ہیں،، ہم ہر موقع پر گیلانی خاندان کا بھر پور ساتھ دیتے ہیں:مہر مظہر عباس کات
ملتان (صفدربخاری سے) چیئرمین سرائیکستان نوجوان تحریک مہر مظہر عباس کات نے گزشتہ روز سرکٹ ہاؤس ملتان میں چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اور وسیب کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔اس موقع پر چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سرائیکی راہنما مہر مظہر عباس کات کو اظہار خیال کرنے کا کہا جس پرسینکڑوں لوگوں کی موجودگی میں مہر مظہر کات نے اظہار خیال کیا ۔مہر مظہر کات نے کہا کہ گیلانی خاندان کی سرائیکی وسیب کے لیے شروع سے آج تک بہت زیادہ خدمات ہیں اس لیے ہم ہر موقع پر گیلانی خاندان کا بھر پور ساتھ دیتے ہیں ۔مہر مظہر کات نے کہا کہ گیلانی صاحب نے اپنے دور میں سرائیکی وسیب کے دریاؤں پر چار بڑی پلیں بنوائی جس سے کئی گھنٹوں کا سفر کم ہوا ،ملتان ائیرپورٹ بنوا کر وسیب کے لوگوں پر احسان کیا،ملتان شہر میں فلائی اوورز بنوا کر ٹریفک کا مسئلہ حل کیا،موٹروے بنوا کر وسیب میں صعنتوں کی ترقی کو فروغ دیا ،ملتان پی ٹی وی بنوایا ،گیلانی لاء کالج بنوایا ،سرائیکی ایریا سٹڈی سنٹر بنوایا،کئی بائی پاس بنوا کر ملتان کے لوگوں کی بیس لاکھ ایکڑ والی زمین دو کروڑ ایکڑ تک پہنچا دی ۔سرائیکی راہنما نے کہا کہ ملتان والوں اگر آپ یوسف رضا گیلانی کے کام گننا چاہو تو گن نہیں سکو گے اس لیے ملتان والوں پر فرض بنتا ہے کہ وہ محسن سرائیکی وسیب کے فرزند سید علی قاسم گیلانی کو ووٹ دیں ۔اس موقع پر مہر مظہر عباس کات نے چیئرمین سینٹ سے سیکرٹریٹ کے خاتمے کی افواہوں پر بات کی تو چیئرمین سینٹ نے کہا کہ الیکشن کے بعد حکومت سے بات کرتا ہوں ۔مہر مظہر کات نے مطالبہ کیا کہ کارڈیالوجی ہسپتال میں دو سالوں سے والو نہیں آ رہے جس سے ہمارے وسیب کے دل کے مریض مر رہے ہیں اور ذکریا یونیورسٹی میں سرائیکی ایریا سٹڈی سنٹر میں وسیب کی پہنچان اجاگر کرنے کے لیے گیلانی میوزیم بنانے کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ میں کارڈیالوجی میں والو کے مسئلے پر سی ایم پنجاب سے بات کرونگا اور سرائیکی میوزیم کے لیے جلد اچھی خبر ملے گی۔سید یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سرائیکستان نوجوان تحریک مہر مظہر عباس کات اور وفد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جس طرح میں نے وسیب کی خدمت کی ہے وسیب کے نوجوان بھی اسی طرح میرے بیٹے علی قاسم گیلانی کا الیکشن میں ساتھ دیں۔وفد میں مرکزی راہنما مہر یاسر علی چاون ایڈووکیٹ ،ملک اشفاق حسین کھوکھر ایڈووکیٹ ،سید ذیشان حیدر شاہ اور رانا نعیم بھی شامل تھے




































Visit Today : 546
Visit Yesterday : 541
This Month : 15310
This Year : 63146
Total Visit : 168134
Hits Today : 2191
Total Hits : 864374
Who's Online : 9




















