بچوں کی نشو ونما میں کمی پر قابو پانے کیلئے قومی سطح پر پروگرام شروع کیا جائے:وزیرِ اعظم شہباز شریف
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بچوں کی نشو ونما میں کمی پر قابو پانے کیلئے صوبوں کےساتھ مل کر قومی سطح پر پروگرام شروع کیا جائے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے موذی امراض سے بچاؤ، بہبودِ آبادی اور صحت کے مسائل کے سد باب کیلئے ایک جامع منصوبے کے اجراء کا فیصلہ کرلیا، کہتے ہیں پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے بچوں کی بہترین نشوونما انتہائی ضروری ہے،حکومت بچوں کی بہترین نشوونما کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے گی، ہدایت کی کہ صوبائی حکومتوں کو پروگرام کے حوالے سے مشاورت میں شامل کیا جائے،موذی امراض کے سدباب اور ان کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے جامع پلان مرتب کیا جائے،آبادی میں اضافے کو روکنے کیلئے بھی ایک لائحہ عمل تشکیل دیا جائے وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ قوم کے بہتر مستقبل اور قومی ترقی کیلئے سٹنٹنگ کے سدباب کی ملک گیر آگاہی مہم انتہائی ضروری ہے۔



































Visit Today : 548
Visit Yesterday : 541
This Month : 15312
This Year : 63148
Total Visit : 168136
Hits Today : 2238
Total Hits : 864421
Who's Online : 4




















