ملتان میں خواجہ محمدیونس کی رہائشگاہ پر محفل سماع ،،،درگاہ حضرت گولڑہ شریف کے سجادہ نشین پیر سید معین الحق گیلانی کی صدارت ،، سید یوسف رضا گیلانی و فیصل کریم کنڈی مہمانانِ خصوصی تھے
ملتان(صفدر بخاری سے) محمود گروپ آف انڈسٹریز کے چیف ایگزیکٹو خواجہ محمدیونس کی رہائشگاہ پر محفل سماع کی روح پرور تقریب ہوئی درگاہ حضرت گولڑہ شریف کے سجادہ نشین پیر سید معین الحق گیلانی نے صدارت کی جبکہ چیئرمین سینٹ و سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اور گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی مہمانانِ خصوصی تھے۔ محفل سماع میں گولڑہ شریف کے قوال سید بہرام شاہ اورہمنواع نے مختلف کلام پیش کر کے سماں باندھ دیا یہ روح پرور محفل کافی دیر تک جاری رہی ۔ جس میں محمود گروپ آف انڈسٹریز کے چیئرمین خواجہ محمدالیاس ، چیف ایگزیکٹو خواجہ محمد یونس اور ڈائریکٹر خواجہ جلال الدین رومی کے علاوہ خواجہ مظفر محمود ، خواجہ محمدفاضل ، خواجہ محمدشعیب ، ڈاکٹر الطاف قریشی ، خواجہ محمدابراہیم ، خواجہ محمداحمد ، خواجہ محمدانیس، خواجہ محمدمحسن ، خواجہ محمدحسین ، خواجہ مقبول حسین، خواجہ مظہر حسین، خواجہ محمداصغر، آصف قریشی، خواجہ مہربخش ، خواجہ محمدبدر ، ڈاکٹر محمدعلی، خواجہ جواد ، ملک یحییٰ ممتاز ، علامہ حفیظ اللہ شاہ مہروی ۔سئنیر صحا فی محمد اکمل وینس ۔محمداجمل کھچی ، ڈاکٹر محمدحارث، امجد وسطی، ڈاکٹر ثاقب سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے احباب نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ گولڑہ شریف سے تعلق رکھنے والے معروف مذہبی سکالر شیخ عبدالحمید گولڑوی نے خطاب جبکہ معروف ثناءخواں محمدعاصم گولڑی نے پیر نصیر الدین شاہ گیلانی کا کلام پیش کر کے محفل کو پُر کیف بنادیا۔ آخر میں صاحب صدر و سجادہ نشین گولڑہ شریف پیر سید معین الحق گیلانی نے ملکی سلامتی، استحکام و امن و امان اور ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔ جبکہ خواجہ محمدمسعود( مرحوم )اور خواجہ محمداقبال (مرحوم) سمیت دیگر مرحومین کے درجات کی بلندی کیلئے بھی دعائیں کی گئیں۔



































Visit Today : 574
Visit Yesterday : 541
This Month : 15338
This Year : 63174
Total Visit : 168162
Hits Today : 2367
Total Hits : 864551
Who's Online : 3




















