انفارمیٹکس گروپ آف کالجز اور میڈیاورکرز آرگنائزیشن کے درمیان رعایتی معاہدہ،،،میڈیاورکرز کے بچوں کے لیے ٹیوشن فیس میں 50 فیصد رعایت ہوگی
لاہور : انفارمیٹکس گروپ آف کالجز اور میڈیاورکرز آرگنائزیشن کے درمیان رعایتی معاہدہ , انفارمیٹکس گروپ آف کالجز کے تمام اداروں انفارمیٹکس کالج آف لاء , الائنس گروپ آف سکول , انفارمیٹکس گرائمر سکول اور پنجاب بھر کے تمام منصوبوں میں پنجاب بھر کے میڈیا ورکرز اور ان کے بچوں کے لیے ٹیوشن فیس میں 50 فیصد رعایتی معاہدے پر چیئرمین انفارمیٹکس گروپ آف کالجز رانا یاسر سلیم اور صدر میڈیا ورکرز آرگنائزیشن نصیب علی تبسم نے دستخط کیے اس موقع پر چیئرمین انفارمیٹکس گروپ آف کالجز رانا یاسر سلیم نے کہاکہ معاہدے کا بنیادی مقصد باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے اور میڈیا ورکرز کے بچوں کو تعلیم کی ترقی میں حصہ ڈالنے کے لیے بااختیار بنانا ہے انہوں نے کہا کہ اس معاہدے سے فیس میں رعایت کے ذریعے میڈیا ورکرز کی اگلی نسل کو معیاری تعلیم کی فراہمی ہوگی اس موقع پر جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو او عاصم لطیف چوہدری , ممبر گورننگ باڈی محبوب الہی اور انفارمیٹکس گروپ آف کالجز کے ڈائریکٹر بھی موجود تھے بعدازاں صدر میڈیا ورکرز آرگنائزیشن نے چیئرمین انفارمیٹکس گروپ آف کالجز کا شکریہ ادا کرتے ہوۓ کہا کہ یہ معاہدہ میڈیا ورکرز اوران کے بچوں کے لیے مہنگائی کے اس دور میں مدد گار ثابت ہوگا اور میڈیا ورکرز کے بچے ہر سطح پر تعلیم حاصل کرسکیں گے




































Visit Today : 547
Visit Yesterday : 541
This Month : 15311
This Year : 63147
Total Visit : 168135
Hits Today : 2207
Total Hits : 864390
Who's Online : 9




















