ملک میں انصاف مذاق بن گیا ہے،،، 9 مئی پر جوڈٰشل کمیشن بنائیں یا پھر ہمیں فوری سزائیں سنائیں: شیخ رشید
راولپنڈی: شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ 9 مئی پر جوڈٰشل کمیشن بنائیں یا پھر ہمیں فوری سزائیں سنائیں۔ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 2 سال سے تاریخیں بھگت رہے ہیں۔ ہمارے گھر پر چھاپے مارتے ہیں بچے اٹھاتے ہیں اور زیوراور پیسے لے جاتے ہیں اور خود ہیجڑوں سے مار کھاتے ہیں ۔ ملک میں انصاف مذاق بن گیا ہے۔ اللہ کے بعد صرف عدلیہ ہی رہ گئی ہے۔ نو مئی سے متعلق جوڈیشل کمیشن بنائیں یا ہمیں فوری سزائیں سنائیں۔ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں سزا سنا دیں ہم بہتر محسوس کریں گے۔ ہماری جان چھوڑیں ہمارے خلاف کوئی شواہد نہیں ہیں۔ عمران خان سے احترام کا تعلق ہے آئندہ پیشی پر ان سے ملاقات ہوتی ہے یا نہیں معلوم نہیں۔ موجودہ حکومت کے رنگ پسٹن بیٹھ چکے ہیں پلگ میں کچرا پھنس چکا ہے اور انجن دھواں دے رہا ہے۔ عوام کشمیریوں کی طرح کی نکلیں گے۔ اس سے قبل شیخ رشید نے 9 مئی سے متعلق تمام مقدمات میں عدم ثبوت کی بنیاد پر بری کرنے کی درخواستیں دائر کیں۔ عدالت نے شیخ رشید کی درخواستیں سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے پولیس کونوٹس جاری کیا اور سماعت 29 مئی تک ملتوی کردی۔ آئندہ تمام مقدمات کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوگی۔




































Visit Today : 547
Visit Yesterday : 541
This Month : 15311
This Year : 63147
Total Visit : 168135
Hits Today : 2221
Total Hits : 864404
Who's Online : 4




















